26.1 C
Delhi
ستمبر 12, 2024
Samaj News

اردن کے سرمایہ کاری کے وزیر کی بھارتی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویا سے ملاقات

اردن کے سرمایہ کاری کے وزیر جناب خیری یاسر عبد المنیم امر کی قیادت میں ایک وفد نے 22 مارچ ، 2022 ء کو صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکلز و فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا سے ، اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور ، خاص طور پر فاسفیٹک اور پوٹاش والے فرٹیلائزر اور خام مال کی اردن سے بھارت سپلائی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا ۔ اردن کے مندوبین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تجارتی رشتوں کی پُر جوش ستائش کی ۔ ہندوستانی کمپنیوں ، جیسے اِفکو اور آئی پی ایل کی اردن کی سب سے بڑی فرٹیلائزر کمپنی ، جارڈن فاسفیٹ مائنس کمپنی ( جے پی ایم سی ) کے ساتھ کی گئی کلیدی ساجھیداری کی بھی اردن کے وزیر نے ستائش کی ۔ اردن کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویا نے موجودہ جغرافیائی سیاسی عالمی صورتِ حال کا حوالہ دیا اور نہ صرف اردن بلکہ مراقش جیسے دیگر ممالک سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی فرٹیلائزر کی قیمتوں کو جوابدہ طریقے سے مقرر کریں کیونکہ یہ غذائی تحفظ کے لئے اہم ہے ۔جے پی ایم سی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد تھینی بَت نے مشورہ دیا کہ ہندوستان اور اردن کو باہمی طور پر اقتصادی تعاون کا معاہدہ کرنا چاہیئے ۔ اردن کے وزیر نے اپنے ہندوستان کے دورے کے نتائج اور آنے والے دنوں میں کچھ ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ دستخط کئے جانے والے کاروباری مفاہمت ناموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کو مئی 2022 ء میں اردن کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی تاکہ ہندوستانی کمپنیوں کے موجودہ تعلقات کو وسعت دی جا سکے اور مزید کاروباری مواقع تلاش کئے جا سکیں۔ فاسفیٹک فرٹیلائزر اور خام مال کے علاوہ، اردن ، ہندوستان کو ایم او پی بھی سپلائی کرتا ہے ۔ اردن کے وزیر نے اِفکو اور آئی پی ایل کے ساتھ راک فاسفیٹ، ڈی اے پی اور ایم او پی کے لئے اردن کی کمپنیوں کے ساتھ طویل مدتی مفاہمت ناموں کے لئے اپنے دفتر سے مدد فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ۔ اس موقع پر فرٹیلائزر کے محکمے ، امور خارجہ کی وزارت کے سینئر عہدیدار اور اِفکو اور آئی پی ایل وغیرہ کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

Related posts

کشمیر میں آٹھ محرم کے جلوس میں گرفتار کٸے گٸے عزادار امام حسین کی کب تک رہاٸی ہوگی ؟ مولانا راجانی حسن علی

www.samajnews.in

میٹا‘ کمپنی کے 11 ہزار سے زائد ملازمین بے روزگار’

www.samajnews.in

جمہوریت میں عوامی نمائندوں کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔ راشٹر پتی

www.samajnews.in