سہارنپور، سماج نیوز:(احمد رضا) قمری سال کا درمیانی زمانہ مدارس دینیہ میں ششماہی امتحان کا ہوتاہے اور زیرتعلیم بچے بچیاں محنت کرکے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا اپنے اساتذہ والدین اور ادارہ کا نام روشن کرتے میں محنت کے ساتھ ساتھ شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں یہی طلبہ کا اصل امتحان کہلاتا ہے یہی اچھی عادت نسل نو کو ہر میدان میں حالات کا مقابلہ کرنے کی ہمت بھی فراہم کر تی ہے اسلئے تعلیم کا حصول خد پر لازم کیا جاتا وقت کا تقاضا ہے! ششماہی امتحان کے اختتام کے موقع پر اپنے اہم خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دارالعلوم مظفریہ سہارنپور کے ناظم اعلیٰ مولانا مفتی اقبال احمد مظاہری نے فرمایا کہ کچھ بننے کے لئے محنت بہت ضروری ہو تی ہے امتحان سے قبل امتحان کی تیاری سے طلبہ کی جسمانی اور روحانی قوت بہتر ہوجاتی ہے دارالعلوم مظفریہ میں ششماہی امتحان کے اختتام پر منعقدہ مجلس میں ناظم اعلیٰ نے کہا کہ ششماہی امتحان سے پڑھنے اور پڑھانے والوں کا بوجھ ہلکا ہوجاتاہے اور طلبہ کو بہتر تجربہ بھی ہو جاتاہے اسکے علاوہ کمی خامی دور کرنے نیز مجوزہ نصاب کو مکمل کرنے میں مدد مل جاتی ہے مفتی صاحب نے مزید کہا کہ یہ اور اس جیسی خصوصیات حاصل کرنے کی وجہ سے دارالعلوم مظفریہ میں باقاعدہ ششماہی امتحان کا انعقاد کیا جاتاہے جس کا نفع اظہرمن الشمس ہے۔
دارالعلوم مظفریہ کی انتظامیہ کی دعوت پر فیض العلوم خانقاہ بوڑیہ سے ماہر تعلیم مولانا مفتی محمد ناصرایوب ندوی کو بطورِ نگراں امتحان مدعوکیا گیا موصوف نے شعبہ تجویدوقرأت کا امتحان لے کر اپنے وقیع تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورمیں تعلیم کی اہمیت پہلے سے زیادہ ہے اور نت نئے طریقے رائج ہیں بہت سے مفکرین اور ماہرین تعلیم نونہالان امت کو بیش از بیش نفع رسانی میں مصروف ہیں ہمیں موجودہ تعلیم کے نظام کی قدر کرنی چاہئے اور جو اصلاحات ممکن ہوں ان کو کرنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ مدارس دینیہ میں صحیح محب وطن،حسن اخلاق کاپیکر،دنیا وآخرت کی بھلائی کے کام کرنے کیلئے افراد سازی ہوتی ہے جو بلا تفریق مذہب و ملت نفع کا ذریعہ ہے! اس موقعہ پر مفتی محمد اسماعیل مظاہری،قاری محمد معروف اور دیگر ممتحنین نے بھی مختلف درجات کا امتحان لے کر اطمینان کا اظہار کیا
ناظم ادارہ کی رقت آمیز دعاء پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں عملۂ ادارہ مظفریہ اور دیگر افراد کے ساتھ ساتھ خصوصاً نسیم بھائی اس دینی پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے ۔