نئی دہلی،سماج نیوز:آل انڈیا مؤمن کانفرنس کے دہلی پردیش کے صدر حاجی عمران انصاری کی قیادت میں مؤ من کانفرنس کا ایک وفد چوہان بانگڑوارڈ سے نومنتخب کونسلرزبیرچودھری کو ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے پہنچا۔ اس موقع پر حاجی عمران انصاری نے چودھری زبیراحمد اوران کےوالد سابق ایم ایل اے چودھری متین احمد کوشال پیش کی اور بہت ساری مبارکباددیتےہوئے کہاکہ زبیرچودھری کےاندر اپنےوالد کی تمام خوبیاں موجود ہیں، ہمیں امید ہے کہ وہ اپنےوالد کی طرح علاقہ کےعوام کی خدمت کریں گے اور علاقہ کی ترقی کے لئے بھر پور محنت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں زبیرچودھری سے توقع ہے کہ وہ علاقہ کے جو بنیادی مسائل ہیں اس پر جم کر کام کریں گے اور صفائی نظام کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے ،تاکہ چوبہان بانگڑ اوارڈ ایک مثالی وارڈ بن سکے۔اس موقع پرچودھری متین احمد اورچودھری زبیراحمد نے آل انڈیا مؤمن کانفرنس کا دہلی کے تمام کانگریسی امیدواروں کی حمایت کےلئے شکریہ ادا کیا اور کہاکہ مؤمن کانفرنس نے ایم سی ڈی انتخابات میں جومحنت کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔چودھری زبیر نے کہاکہ عوام نے جس توقع سے مجھے کامیاب بنایا ہے میں ان کے اعتماد کو بحال رکھوں گااور علاقہ کی ترقی کےلئے بھر پور محنت کروں گا۔مبارکباد دینے پہنچےوفد میں ڈاکٹر مشتاق احمد، سلیم انصاری،عابد انصاری، پرویز احمد ، ادریس سلمانی،وسیم احمد وغیرہ موجود تھے۔