دوحہ: ارجنٹائن اور فرانس کی ٹیمیں اتوار کو ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ٹائٹل میچ کے لیے تیاریاں کر رہی ہیں اگر آپ اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو لگتا ہے کہ ارجنٹینا کا پلڑا بھاری ہے، لیکن موجودہ ورلڈ کپ کا فائنل جو بڑے اپ سیٹس کا گواہ ہے، یقینی ہے کہ ڈرامے سے بھرپور ہوگا۔ ارجنٹینا اور فرانس اس سے قبل سرکاری میچوں میں 12 بار آمنے سامنے آ چکے ہیں، ارجنٹینا نے چھ میں فتح حاصل کی اور تین میں شکست کھائی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ روس میں 2018 ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں ہوا تھا جس میں فرانس نے 4-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ 15 جولائی 1930 کو ورلڈ کپ میں ہوا تھا جس میں ارجنٹائن نے ایک گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد ارجنٹائن نے 1971، 1974، 1978 ورلڈ کپ، 2007 اور 2009 میں فرانس کے خلاف میچز جیتے جبکہ فرانس نے 8 جنوری 1971 اور 26 مارچ 1986 کو ارجنٹائن کو شکست دی تھی۔ اس کے علاوہ 1965، 1972 اور 1977 میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے میں ناکام رہیں تھیں۔