26.1 C
Delhi
ستمبر 12, 2024
Samaj News

فیفا ورلڈ کپ: جرمنی اور بلجیم کا سفر ختم، مراکش 36 سال بعد سپر16 میں

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022شروع سے ہی سرخیوں میں رہا ہے۔ اس بار ورلڈ کپ میں خوب اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملے۔ ایک طرف جہاں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا تو وہیں اس ورلڈ کپ میں دو مضبوط یوروپی فٹبال ٹیموں کا فیفا عالمی کپ 2022 کا سفر ختم ہو گیا اور ان کی جگہ ایک ایشیائی اور ایک افریقی ٹیم نے عالمی کپ کے سپر 16 میں جگہ بنا لی ۔ جرمنی کوسٹا ریکا کو ہرانے کے با وجود سپر 16 میں داخل نہیں ہو پائی جبکہ اسپین جاپان سے ہارنے کے بعد بھی سپر 16 میں داخل ہوگئی۔ دوسری جانب مراکش نے اپنے گروپ میں ٹاپ کر کے سپر 16 میں جگہ بنا لی لیکن بلجیم اور کروشیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں برابری کی وجہ سے بلجیم باہر ہو گئی اور کروشیا سپر 16 میں پہنچ گئی۔فٹبال کا یوروپی پاور ہاؤس جرمنی کے لئے ایک دل دہلا دینے والا خاتمہ اس وقت ہوا جب وہ گروپ مرحلے میں فیفا ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہو گیا۔ سال 2018 میں روس میں ہونے والے فیفا عالمی کپ میں بھی جرمنی ایسی ہی قسمت سے دوچار ہوا تھا اور اب لگاتار دوسری مرتبہ گروپ مرحلے میں ہی اس کا عالمی کپ کا سفر ختم ہو گیا ہے ۔

جرمنی نے اپنے آخری گروپ میچ میں کوسٹا ریکا کے خلاف 4-2 سے سنسنی خیز جیت درج کی، لیکن گروپ’ ای‘ میں مایوس کن تیسرے نمبر پر رہتے ہوئے مزید آگے بڑھنا اس کے لئے کافی ثابت نہیں ہوا۔ادھر جاپان نے ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا شاندار مقابلہ اس وقت جیتا جب اس نے 2010 کے چیمپئن اسپین کو ایک کے مقابلے دو گولوں سے شکست دی اور اپنے شکست خوردہ حریف کے ساتھ آخری 16 میں جگہ بنالی۔ آخری 16 میں جاپان کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا جبکہ اسپین کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔مراکش نے جمعرات کو اپنے گروپ ایف کے میچ میں کینیڈا کو 2-1 سے شکست دے کر 36 سال بعد فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سپر 16 مرحلے میں داخلہ لیا۔الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے حکیم زیچ (چوتھے منٹ) اور یوسف النصری (23ویں منٹ) نے گول داغے۔ کینیڈا کی جانب سے واحد گول نائف ایگارڈ نے 40ویں منٹ میں کیا۔عالمی نمبر دوبلجیم کو 0-2سے شکست دینے والے مراکش کو اگلے راؤنڈ میں جانے کے لیے جیت یا ڈرا کی ضرورت تھی۔ مراکش نے تین میچوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ سپر 16 میں جگہ حاصل کر لی ہے، جبکہ کروشیا (پانچ پوائنٹس) گروپ ایف سے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہے۔مراکش کو میچ کے پہلے ہی منٹ میں حکیم کے کراس سے گول کرنے کا موقع ملا تھا لیکن اسے تین منٹ بعد پہلی کامیابی مل گئی۔ نصیری کی کوشش کو کینیڈین گول کیپر میلان بورجان نے روک دیا، لیکن گیند اس سے بچ گئی اور زیچ نے اسے جال میں پھینک کر مراکش کو برتری دلادی۔ اس کے بعد مراکش نے جارحانہ کھیل جاری رکھا۔ میچ کے 23 ویں منٹ میں نصیری نے کینیڈین دفاع سے بچتے ہوئے ایک طاقتور شاٹ لگا کر پنالٹی ایریا میں اپنا راستہ تلاش کیا۔مراکش کے کھلاڑی ایگارڈ نے کینیڈا کا واحد گول کیا۔ کینیڈا کے فارورڈ کھلاڑی گیند کے ساتھ مراکش کے گول کی طرف بڑھ رہے تھے۔ ایگارڈ نے اپنے پاؤں سے گیند کو روکنے کی کوشش کی لیکن یہ مراکش کے گول پوسٹ میں چلی گئی۔ دوسرے ہاف میں کینیڈین کھلاڑیوں نے گول کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن مراکش کے کپتان اور گول کیپر رومین ساس کا مقابلہ نہیں کرسکے۔ دوسرے ہاف میں بھی مراکش نے اپنا جارحانہ رویہ برقرار رکھا۔ مراکش کے پاس میچ کا 59 فیصد وقت گیند تھا، جس نے کینیڈا کو میچ پر قابو پانے کا موقع نہیں دیا۔مراکش نے 1986 کے بعد پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی ہے۔ ادھر کروشیا نے گروپ ایف کے میچ میںبلجیم کے ساتھ ڈرا کھیلنے کے بعد سپر 16 میں جگہ بنا لی ہے۔ الریان کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی تاہم کروشیا نے مزید پوائنٹس کی بنیاد پر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

Related posts

اروند سنگھ لولی سے ملے گی کانگریس کو نئی جان:طارق صدیقی

www.samajnews.in

انڈونیشیا:شادی سے قبل ہمبستری پر پابندی، ’لیو-اِن رلیشن بھی ہوگا جرم، نئے قانون کو ملی منظوری

www.samajnews.in

سعودی عرب کی 60فیصد آبادی وزن میں زیادتی اور موٹاپے کا شکار

www.samajnews.in