33.1 C
Delhi
جولائی 24, 2024
Samaj News

بھارت کو متحد کرنا ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا مقصد:راہل گاندھی

حیدرآباد: کنیا کماری سے لے کر کشمیر تک ’بھارت جوڑو یاترا‘ پر نکلے کانگریس کے جواں لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ان کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا مقصد ہندوستان کو متحد کرنا ہے۔ راہل گاندھی کی پدیاترا اب تک 4 ریاستوں میں مکمل ہو چکی ہے۔تلنگانہ ریاست میں پہنچنے کے بعد انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر زبردست حملے کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی – آر ایس ایس نفرت اور تشدد پھیلا رہے ہیں۔ یہ یاترا ان کے نظریات، تشدد اور نفرت کیخلاف ہے۔ راہل گاندھی نے اس یاترا پر عوام کے بہتر رد عمل پر ان سے اظہار تشکر کیا اور تمام کو دیوالی کی مبارکباد بھی پیش کی۔ کانگریس کے سابق صدر نے کرناٹک کے رائچور سے تلنگانہ میں اپنی یاترا کے داخل ہونے کے بعد تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل حلقہ میں خطاب کیا۔ تلنگانہ کانگریس کے کئی لیڈروں اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔تلنگانہ میں داخل ہونے کے بعد کرناٹک پی سی سی کے لیڈر شیوکمار نے تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کو قومی پرچم سونپا۔ تلنگانہ میں داخل ہونے والے راہل گاندھی کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد جمع تھی۔ ان کی یاترا پر کافی بہتر عوامی ردعمل دیکھا گیا۔ جگہ جگہ ان کا استقبال کیا گیا۔
راہل گاندھی اتوار کے بعد تین دن کا وقفہ لیں گے۔ راہل گاندھی، اے آئی سی سی صدر کی حیثیت سے ملکارجن کھڑگے کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے 24 سے 26 اکتوبر تک یاترا سے وقفہ لیں گے۔ ریاست میں راہل کی یاترا 12 دن تک جاری رہے گی۔ 12 دنوں میں 375 کلومیٹر راہل گاندھی پیدل چلیں گے اور7 لوک سبھا و17 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کریں گے۔ بھارت جوڑو یاترا 31 اکتوبر کو شمس آباد کے راستہ حیدرآباد میں داخل ہوگی۔ یکم اور 2 نومبر کو وہ کوکٹ پلی اور بی ایچ ای ایل کے راستے سنگاریڈی ضلع جائیں گے۔ تلنگانہ میں ان کی یاترا میں بڑی تعداد میں کانگریس کے لیڈران اور کارکنان شریک ہیں۔راہل گاندھی، ہردن تقریبا 20 تا 25 کلومیٹر پیدل چلیں گے اور عوام سے ملاقات کریں گے۔ وہ دانشوروں کے ساتھ ساتھ مختلف ذاتوں، طبقات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، سیاستدانوں، کھلاڑیوں، تاجروں اور فلمی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ راہل گاندھی اس تلگو ریاست میں عبادت گاہوں میں بھی جائیں گے اور بین عقائد کے اجتماعات میں بھی حصہ لیں گے۔ ان کی اس یاترا کا آغاز 7ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیاکماری سے ہوا تھا۔ انہوں نے کیرل، اے پی، کرناٹک میں اپنی یاترا پوری کرلی ہے اور اب وہ تلنگانہ میں یاترا پر ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران پولیس نے مکتھل کے کئی علاقوں میں ٹریفک پر پابندیاں عائد کر دیں۔

Related posts

140کروڑ بھارتیوں کی امیدیں چکناچور، آسٹریلیا چھٹی بار بنا عالمی چمپئن

www.samajnews.in

عرب دنیا میں فٹ بال کا پہلا ورلڈ کپ، قطر کی گلیوں میں عید کا سماں!

www.samajnews.in

بریانی میں اضافی رائتہ مانگنے پر 30سالہ نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

www.samajnews.in