Samaj News

بیدر ضلع کے عازمین ِ حج کے قافلہ کو ریاستی وزیر برائے بلدی نظم ونسق وحج اُمور رحیم خان نے سبز پرچم لہرا کر روانہ کیا

حج ہاؤس بنگلور کیلئے5کروڑ روپے چیف منسٹر سدارامیا سے منظور کروایا ہوں: محمد رحیم خان

بیدر، سماج نیوز(محمدامین نواز)۔ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و حج اُمور جناب محمد رحیم خان نائب صدر انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے بیدر ضلع کے عازمینِ حج قافلہ کوکو سبز پرچم دکھا کر آج روانہ کیا‘اس موقع پرمسلم ارکان بلدیہ بیدر ،علماء کرام و مشائخین عظام اور معززین ِ شہر اور کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئر مین محمد رئوف الدین کچہری والا، فرزند جناب محمد رحیم خان محمد ارشاد خان کی موجود گی میں تلبیہ اور فلک شگاف نعروں کی گونج میں عازمین ِ حج روانہ ہوئے۔ دیکھا گیا کہ حاضرین نے جذبہ ایمان سے سرشار ہوکردیدہ نم عازمین کو وداع کیا۔ عازمین حج کے لگیج و سامان کو با حفاظت حج ہائوس نامپلی حیدرآباد پہنچانے کا کام انجمن خادم الحجاج بیدر کے والینٹرس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بسوں میں عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے جناب الحاج سید صغیر احمد صدر انجمن کی نگرانی میں انجمن خادم الحجاج کے عہدیداران الحاج محمد ایاز الحق نائب صدر دوم ،سید منصور احمد قادری معتمد، محمدغوث قریشی شریکِ معتمد اول، محمد عبدالمقتدرتاج شریکِ معتمد دوم ، شفیق احمد کلیم خازن ،ڈاکٹر مجاہد مسعود، محمدسعد اُللہ، شاہ نذیر الحسن قادری،محمد واجد (مبارک)،محمد آصف، محمد اسحق جنواڑ کر ،محمد سلیم الدین اور سید نور پاشاہ نظر آئے۔بیدر سے یہ قافلہ روانہ ہوکر ظہیر آباد میں واقع جے جے فنکشن ہال پہنچا جہاں تمام عازمین حج کا استقبال کرتے ہوئے انھیں سفرِ حج کی مبارکباد دی اور یہاں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا‘ ادائیگی نمازِ ظہر ظہیرآباد سے روانہ ہوئے۔ انجمن خادم الحجاج بیدر کے ذمہ داروں نے عازمین حج کی اس مرتبہ بہتر رہنمائی کرتے ہوئے بیدر ضلع کے تمام عازمینِ حج سفر کی سہولیات کیلئے مکمل خدمات انجام دیں ۔ تقریبا 16سال سے بیدر سے حیدرآباد حج ہاؤس کو روانہ ہونے کیلئے عازمین حج کی سہولت کیلئے بیدر کے رکن اسمبلی جناب محمد رحیم خان نے اپنے خرچ سے بسوں کا مفت اہتمام کرتے آرہے ہیں۔عازمین کی وداعی تقریب سے ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و حج اُمور جناب محمد رحیم خان نے خطاب میں تمام عازمین ِ حج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عازمینِ حج جب پاک سرزمین مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ پہنچتے ہیں تو ان کے چہرے پُر رونق ہوجاتے ہیں۔اللہ تعالی نے اپنے مہمان بندوں کی ہر دعا کو قبول کرتا ہے اور انھیں اعلی مرتبہ عنایت کرتا ہے۔ اللہ کے گھر کعبۃ اُللہ پر حاجی کی پہلی نظر جب پڑتی ہے اور وہ جو دعا مانگتا ہے اللہ تعالی اس کی دعا قبول کرتا ہے۔انسان اشرف المخلوقات ہے‘ جس کیلئے ضروری ہے کہ وہ سب مخلوقات سے محبت کرے کیونکہ دیگر مخلوقات کے مقابلہ میں اسے محبت اور عبادت کازیادہ علم دیا گیا‘سفرِ حج ہزاروں اسفار کا مجموعہ ہے‘تہذیب‘ سلیقہ‘ شائستگی‘ احترام انسانیت‘ سفرِ دعوت و تربیت‘ حکمت‘ تعلیم و تعلم‘ درس و تدریس‘سفرِ روح‘قلب ماہیت‘جذبہ و شوق سفر نجات‘توبہ واستغفار اصلاح جسم و نفس‘ تدراک امراض خبیثہ‘ سفر خوش بختی اخلاق‘مروت و ایثار‘سفرِ وادی حسنِ جمال و جلال‘وحدتِ ملی‘ اجتماع مسلمین عالم نصرتِ رسولؐتباع و اطاعت نبیؐ سفرِ دعا رسولؐ حاضری درِ محبوب‘قبولیت توبہ و مغفرت‘سفرِ خداپرستی‘ وغیر ہ میں سمودیا ہے۔خوش بخت خوش نصیب اور خوش قسمت ہیں وہ مسلمان وہ غلامانِ نبی محتشمؐ کہ جنھیں ربِ محمد عز وجل کی جانب سے اپنے در پہ حاضر ہونے کا بلاوا آتا ہے۔ اللہ کے خوش نصیب بندے ہیں ہیں جو حج بیت اُللہ کی زیارت کیلئے بلائے گئے ہیں۔ انہو ں نے عازمینِ حج سے درخواست کی کہ عالمِ اسلام کے ساتھ ساتھ ملک ہندوستان میں امن و امان اور ترقی کیلئے دعا کی جائے۔ اور دعا فرمائی کہ اللہ آپ تمام کا سفرِ حج آسان فرمائے اور حج قبول فرمائے۔انہوں نے کہا کہ بنگلور حج ہائوس میں انتظامات و دیگر اُمور کیلئے5کروڑ روپیے چیف منسٹر سدارامیا سے کہکر منظورکروایا ہوں ۔بنگلور حج ہائوس میں بھی عازمینِ حج کی بہت بہتر انداز میں خدمات انجام دی جارہی ہیں ۔عازمینِ حج کی پہلی فلائیٹ کے موقع پر چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا ، ریاستی اقلیتی بہبود ،اوقاف و امکانہ کے وزیر جناب بی زیڈ ضمیر احمد خان ، رینیو منسٹر کرشنا بیرے گوڑا اور وزیر مسٹر منیپا موجود تھے ۔چیف منسٹر اُس وقت کہا کہ تمام عزمینِ حج ریاستِ کرناٹک اور ملک کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کریں ۔ اس مرتبہ عازمینِ حج کے قافلہ کی روانگی کے موقع پر شہریانِ بیدر کی کثیر تعداد تاریخی جامع مسجد بیدر سے عازمین حج کے قافلہ کے ساتھ چوبارہ‘ گاوان چوک سے امبیڈ کر سرکل بسویشور سرکل سے ہوتے ہوئے شاہ پور ریلوے گیٹ تک تلبیہ کی گونج میں وداع کرنے آئے۔بیدر ضلع کے عازمین حج کا یہ قافلہ حج ہاوس نامپلی حیدرآباد پہنچ کر20؍جون کوپہلی فلائیٹ سے 5:10 منٹ صبح 150عازمینِ حج بیت اُللہ کیلئے روانہ ہوں گے ۔20جون کو دوسری فلائیٹ سے دوپہر 2:45 جے 108عازمین ِ حج بیت کیلئے روانہ ہو ںگے اور 21؍جون کی صبح10بجے تیسری فلائیٹ سے 18عازمین شمس آباد ایئرپورٹ سے سفرحج بیت اللہ شریف کیلئے پرواز کریں گے۔ بیدر ضلع سے امسال325عازمینِ حج جن میں مرد عازمین حج 177اور خواتین عازمینِ حج 148ہیں ۔

Related posts

مہاراشٹر کے فتح پور بلدیاتی الیکشن میں MEPکی جیت

www.samajnews.in

کرد سیاستدان عبد اللطیف رشید عراق کے نئے صدر منتخب

www.samajnews.in

سعودی عرب کی تاریخی جیت کےبعدمنایاجارہاہے جشن، مملکت میں آج عام تعطیل

www.samajnews.in