27.8 C
Delhi
مارچ 27, 2025
Samaj News

گجرات میں عالمی معیار کے سرکاری اسکول بنائیں گے :سسودیا

 

نئی دہلی، سماج نیوز : دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی حکومت بننے کے بعد ایک سال کے اندر گجرات کے آٹھ بڑے شہروں میں ہر چار کلومیٹر پر شاندارعالمی معیار کے سرکاری اسکول بنائے جائیں گے ، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوں گے ۔مسٹر سسودیا نے آج احمد آباد میں کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے محض ایک سال کے اندر گجرات کے آٹھ بڑے شہروں وڈودرا، احمد آباد، سورت، بھاو نگر، جام نگر، راجکوٹ، گاندھی نگر، جوناگڑھ میں ہرچارکلومیٹرپر عالمی معیار کی سہولیات والے سرکاری اسکول بنائے جائیں گے تاکہ ہر والدین اپنے گھر سے کچھ فاصلے پرہی اپنے بچے کیلئے مفت اور بہترین تعلیمی اسکول حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گجرات میں ایک ایک اسکول کی اسٹڈی کی ہے ، اس کی میپنگ کروائی ہے ۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کے پاس اسکولوں کو ٹھیک کرنے کا منصوبہ ہے کہ گجرات کے خستہ حال اسکولوں کو دہلی کے سرکاری اسکولوں کی طرح کیسے شاندار بنایا جاسکتا ہے ، اس لیے گجرات کے عوام کو ایک بار اروند کجریوال کی سیاست کو موقع دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ دہلی کی طرح ہم گجرات میں بھی بڑی سہولیات کے ساتھ سرکاری اسکول بنائیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسکولوں میں فیس کے نام پر والدین سے ہونے والی لوٹ پر بھی لگام لگائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے سرکاری اسکول خستہ حالت میں پڑے ہیں۔ آج گجرات میں جہاں بھی جاؤ، لوگ صرف ایک ہی بات کرتے ہیں کہ جس طرح دہلی کے سرکاری اسکول ٹھیک ہوئے ہیں، اسی طرح آج گجرات کے سرکاری اسکولوں کو بھی ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔ گجرات میں اپنے بچوں کو سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھانے والے والدین دکھی ہیں۔ ریاست گجرات کے سرکاری اسکولوں کی حالت بیان کرتے ہوئے مسٹر سسودیا نے کہا کہ گجرات کے 48000 سرکاری اسکولوں میں 53 لاکھ بچے پڑھ رہے ہیں۔ ان 48 ہزار میں سے 32 ہزار سرکاری اسکولوں کی حالت انتہائی خستہ ہے اور ان میں سے 18 ہزار اسکول ایسے ہیں کہ بچوں کے بیٹھنے کی جگہ نہیں ہے۔ تعلیم کے نام پر گجرات حکومت کا بجٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے، ودیا سہائک کی تقرری نہیں ہوئی ہے، ٹی ای ٹی کا امتحان نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال جی نے گجرات کے لوگوں کو یہ گارنٹی دی ہے کہ یہ تمام بھرتیاں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے ایک سال کے اندر کی جائیں گی۔ایک پوسٹ بھی خالی نہیں رہے گی۔ اروند کیجریوال کا گجرات کے لیے بڑا تحفہ، حکومت بننے کے ایک سال کے اندر ہر 4کلومیٹر پر 8 شہروں میں عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ سرکاری اسکول بنائے جائیں گے۔مسٹر سسودیا نے کہا کہ گجرات میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے بعد ایک سال کے اندر گجرات کے 8 بڑے شہروں میں ہر 4کلومیٹر کے فاصلے پر پرتعیش عالمی معیار کے سرکاری اسکول بنائے جائیں گے جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوں گے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے ایک سال کے اندر گجرات کے 8بڑے شہروں وڈودرا، احمد آباد،سورت، بھاو نگر، جام نگر، راجکوٹ، گاندھی نگر، جوناگڑھ میں ہر 4کلومیٹر کے فاصلے پر سرکاری اسکول عالمی معیار کی سہولیات کیساتھ بنائے جائیں گے، جو پرائیویٹ اسکولوں سے بہتر ہوں گے تاکہ ہر والدین اپنے بچے کو مفت اور بہترین تعلیم حاصل کرسکیں۔مسٹر سسودیا نے اپیل کی کہ گجرات کے لوگوں نے 27 سال تک بی جے پی کو دیکھا، لیکن بی جے پی نے گجرات کے اسکولوں کو بہتر کرنے کے لیے کوئی کام نہیں کیا، بلکہ بی جے پی کے دور حکومت میں گجرات کے سرکاری اسکول مزید خستہ حال ہوگئے۔ اس بار گجرات کے عوام عام آدمی پارٹی کو موقع دیں، ہم ایک سال کے اندر ایسا کر دیں گے۔گجرات کے تمام سرکاری اسکولوں کو شاندار طریقے سے کر کے دکھائیں گے۔

Related posts

اروندکجریوال نے 6لین فلائی اوور کا رکھاسنگ بنیاد

www.samajnews.in

عظیم الشان کانفرنس’’محمد ﷺ کا پیغام انسانیت کے نام‘‘

www.samajnews.in

وطن کی ترقی، خوشحالی اور آئینی نظام کی بقاء کیلئے ووٹرس کا بیدار ہونا ضروری: محمد آفاق

www.samajnews.in