Samaj News

گلابی سردی کی دستک

دہلی-این سی آر میں رُک رُک کر بارش جاری:

نئی دہلی: ملک کی کئی ریاستوں سے مانسون کی واپسی ہوچکی ہے، لیکن ابھی بھی ان ریاستوں میں جم کر بارش ہورہی ہے ۔ دہلی میں بھی گزشتہ دو دنوں سے لگاتار بارش کا دور جاری ہے ۔ اس درمیان انڈین میٹرولاجیکل سینٹر کے سینئر سائنسداں آر کے جین منی نے بتایا کہ پیر سے دہلی- این سی آر میں بارش نہیں ہوگی ۔قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں جمعہ کے روز سے وقفے وقفے پر ہو رہی بارش کے درمیان گلابی سردی نے دستک دے دی ہے۔ راجدھانی میں ہفتہ اور اتوار کی صبح سردی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت میں گزشتہ 3 دنوں میں درجہ حرارت میں تقریباً سات ڈگری سیلسیس کی کمی درج کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ہفتہ اور اتوار کے روز ہلکی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ جمعہ کی دوپہر سے ہی دہلی-این سی آر میں سیاہ بادل دکھائی دینے لگے تھے اور کئی علاقوں میں رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جو اتوار تک جاری رہا۔ محکمہ کے مطابق مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دارالحکومت میں چار سے پانچ روز تک بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ نے 8 سے 12 اکتوبر کے درمیان بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔راجدھانی دہلی میں اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 74 ملی میٹر بارش درج کی گئی، جس سے ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 10 ڈگری نیچے پہنچ گیا، جس کی وجہ سے دن رات کے درجہ حرارت کے درمیان کا فرق ریکارڈ نچلی سطح پر آگیا ۔ آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں موجودہ بارش مانسون کی بارش نہیں ہے ۔ مانسون نارمل 653.6 ملی میٹر کے مقابلہ میں 516.9ملی میٹر بارش درج کرانے کے بعد راجدھانی سے 29 ستمبر کو لوٹ گیا تھا ۔آئی ایم ڈی کے مطابق علاقہ میں مانسون کے بعد بارش کی وجہ ایک ویسٹرن ڈسٹربنس بتائی جاتی ہے، جو نچلی سطح پر پروائی ہواوں کے ساتھ درمیان اور بالائی فضا میں ہوا کے کم دباو کی وجہ سے بنتا ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک افسر کے مطابق پروا ہوائیں نمی کیلئے کافی حد تک ذمہ دار ہے، جو بارش کی وجہ بنتی ہے ۔ یہ گجرات اور مشرقی راجستھان میں بحیرہ عرب سے اتراکھنڈ تک دہلی کے علاقہ کو پار کرتے ہوئے اپنے پاوں پسارتی ہیں ۔

Related posts

ایمس کے بعد IRCTCکا سرور ہیک، 3کروڑ افراد کا ڈاٹا چوری

www.samajnews.in

ملکاپور ،جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام عید ملن کا شاندار پروگرام

www.samajnews.in

جامعہ احسن العلوم، بی بلاک جہانگیر پوری میں جشن یوم آزادی کا انعقاد

www.samajnews.in