29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

امریکہ اور طالبان لیڈروں کی دوحہ میں ملاقات

دوحہ: القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد پہلی مرتبہ بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے افعان طالبان سے دوحہ میں براہ راست ملاقات کی ہے۔ یاد رہے الظواہری جولائی کے آخر میں کابل میں ایک اپارٹمنٹ میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور محکمہ خارجہ میں افغان امور کے ذمہ دار عہدیدار کو طالبان وفد کے ساتھ مذاکرات کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ بھیجا تھا۔ طالبان وفد میں ان کے انٹیلی جنس چیف عبد الحق واسع بھی شامل تھے۔اقوام متحدہ نے اس ہفتے جاری اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اگست 2021 کو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان کی معیشت کو "خوفناک تباہی” کا سامنا ہے۔ طالبان حکومت نے دس سال میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو ایک سال سے بھی کم عرصہ میں ختم کرکے رکھ دیا ہے۔اقوام متحدہ کے ایشیا اور بحرالکاہل کے ترقیاتی پروگرام کے ڈائریکٹر کانی وگنارایا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صرف ایک سال میں افغان معیشت کو تقریباً 5 ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا ہے۔ 2022 کے وسط تک ملک میں 70 ہزار افراد بے روز گار ہوگئے ہیں۔ نوکریوں سے محروم ہونے والے ان افراد میں بھی اکثریت خواتین کی ہے۔ ہر پانچ میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکار ہوگیا ہے خاص طور پر جنوبی افغانستان میں خوراک کی صورتحال مزید خراب ہے۔سرکاری معیشت کے زوال نے غیر رسمی معیشت کو فروغ دیا ہے جو جی ڈی پی کے 12 سے 18 فیصد کی نمائندگی کر رہی ہے۔ ایک سال قبل یہ شرح 9 سے 14 فیصد تھی۔

Related posts

کجریوال کے جسم کو گرفتار کرلیں گے، کجریوال کی سوچ کو کیسے گرفتار کریں گے؟

www.samajnews.in

علماء کرام کی عظمت فرض عین ہے:مولانا منہاج احمد قاسمی

www.samajnews.in

حج پیکیج فیس ادائیگی کے بعد اہل خانہ شامل نہیں ہوسکتے : سعودی وزارت حج وعمرہ

www.samajnews.in