29 C
Delhi
ستمبر 12, 2026
Samaj News

ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر نے اپنے موقر وفد کے ساتھ ماسٹر محمد ابراہیم صاحب کی عیادت کی

سدھارتھ نگر، سماج نیوز: 14مئی بروز اتوار جمعیت اہلِ حدیث، حلقہ شہرت گڑھ کے امیر مولانا شفیع اللہ مدنی اور ناظم مولانا جمشید عالم سلفی کی قیادت میں شش رکنی وفد مولانا وصی اللہ مدنی،مولانا تاج الدین سراجی، مولانا ندیم انور سراجی، (پونہ ) مولانا عبدالرشید سلفی،مولانا عبدالرحیم اصلاحی، جناب رفیع اللہ سمانی،( ممبئی) نے اپنے علاقہ اور جماعت کی بزرگ وسنجیدہ شخصیت جناب ماسٹر محمد ابراہیم کے دولت کدہ انتری بازار میں بعدنمازمغرب ان کی زیارت وملاقات کی سعادت کرتے ہوئے ان کی عیادت کی۔ناظم جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی نے بتایا کہ میدان دعوت وتدریس میں اپ کے روشن خدمات ہیں، میں نے بھی ان سے تعلیم حاصل کی ہے، جماعت کا قدیم ادارہ المعہدالاسلامی بحرالعلوم، انتری بازارسے منسلک ہوکر نے ایک طویل عرصہ تک تدریسی فریضہ انجام دیا ہے اور جن طلبہ نے اپ سے کسب فیض کیا ہے وہ سارے لوگ اپ کے انداز تدریس اور ان کی محبت واپنائیت کا ذکرجمیل کرتے ہیں-شوگر اور بلڈ پریشر کے باعث پچھلے کچھ دنوں سے اپ کی طبیعت خراب چل رہی ہے، اللہ کے فضل اور احباب کرام کی پرخلوص دعاوں سے اس وقت افاقہ ہے، دوا جاری ہے، اللہ انہیں صحت کامل اور شفائے عاجل عطا فرمائے-آمین
جناب ماسٹر محمد ابراہیم صاحب کے اکلوتے فرزند ارجمند برادرم شبیر احمد اور ان کے نواسہ مولانا عبدالرشید سلفی نائب ناظم جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ نے جمعیت کے اس موقر وفد کی خوب ضیافت اور تکریم کی-اللہ اہل خانہ کو سلامت رکھے، صوم وصلاۃ کاپابند بنائے اور ہمارے ماسٹر صاحب کا سایہ شفقت ومحبت تادیر قائم ودائم رکھے۔آمین

Related posts

سعودی حکومت کے نمایاں خدمات کی ایک اہم کڑی، پوری دنیا سے ایک ہزار لوگوں کو عمرہ کی سعادت

www.samajnews.in

تملناڈو سمیت 10ریاستوں میں سی بی آئی کی ’نوانٹری‘

www.samajnews.in

جنوبی کوریا: بھگدڑ سے 160ہلاک

www.samajnews.in