29.9 C
Delhi
اکتوبر 12, 2025
Samaj News

امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ گرفتار

نیویارک، سماج نیوز: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مین ہٹن کی عدالت پہنچ گئے۔ ٹرمپ کو عدالت پہنچنے کے بعد مقامی پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ فحش اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل اپنا منہ بند رکھنے کے لیے 130000 ڈالر دینے کے معاملے میں عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ ٹرمپ نے عدالت میں پیشی سے چند گھنٹے قبل اپنے حامیوں کو ایک ای میل بھی بھیجی۔ انہوں نے اس ای میل کے موضوع میں لکھا کہ میری گرفتاری سے قبل میری آخری ای میل۔ ڈونالڈ ٹرمپ پہلے سابق امریکی صدر ہیں جن پر فوجداری مقدمے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ایسے میں ان کا امریکہ میں 2024 کا صدارتی انتخاب جیتنے کا خواب چکنا چور ہو سکتا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ پیر کو مین ہٹن عدالت میں پہنچنے سے پہلے بوئنگ 757 میں نیویارک کے لیے اپنی ‘مار-اے-لاگو رہائش گاہ سے روانہ ہوئے تھے اور مشرقی معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے روانہ ہونا تھا ۔

Related posts

نفرت ہی تمام مذاہب کا مشترکہ دشمن ہے: سپریم کورٹ

www.samajnews.in

ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد کیا اڈانی اپنی سلطنت بچا پائیں گے؟

www.samajnews.in

انڈونیشیا:شادی سے قبل ہمبستری پر پابندی، ’لیو-اِن رلیشن بھی ہوگا جرم، نئے قانون کو ملی منظوری

www.samajnews.in