29.9 C
Delhi
اکتوبر 12, 2025
Samaj News

عرب دنیا میں فٹ بال کا پہلا ورلڈ کپ، قطر کی گلیوں میں عید کا سماں!

دوحہ: قطر میں آج فٹ بال کا میدان سجنے کو تیار ہے اور دنیا بھر سے شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، فیفا ورلڈکپ میں آج پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔عرب دنیا میں فٹ بال کا پہلا ورلڈکپ آج شروع ہونے جا رہا ہے، قطر کی گلیوں میں عید کا سماں ہے، ورلڈ کپ کے لیے قطر کی گلیوں اور سڑکوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ نیا بھر سے شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف ملکوں کے شائقین اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے سڑکوں پر مختلف طریقے اور انداز اپناتے نظر نظر آ رہے ہیں۔ورلڈ کپ کا آغاز البیت اسٹیڈیم میں میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ سے ہو گا اور میچ سے قبل شاندار افتتاحی تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔واضح رہے فٹ بال ورلڈکپ کے موقع پر قطر نے اسٹیڈیم میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے، مغربی ممالک نے شراب پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ بہت سے ممالک نے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹبال دیکھنے آئے ہیں، شراب پینے نہیں۔

Related posts

مراکش: شدید زلزلے سے کئی گاؤں کا وجود ختم، مہلوکین کی تعداد3000 سے متجاوز

www.samajnews.in

پاکستان نے ورلڈ کپ 2023 میں رقم کی تاریخ،400رنز بناکر ہاری نیوزی لینڈ

www.samajnews.in

ون رینک ون پنشن :15 مارچ تک تمام واجبات ادا کرے مرکز: سپریم کورٹ

www.samajnews.in