نئی دہلی، سماج نیوز: ون رینک ون پنشن (OROP) پالیسی کے تحت پنشن کی ادائیگی کے بارے میں سابق فوجیوں کی طرف سے دائر ایک درخواست پر سپریم کورٹ نے مرکز سے کہا کہ وہ ون رینک ون پنشن کے تمام واجبات کی ادائیگی کو تیز کرے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ 15 مارچ تک ادائیگی کردی جائے۔ دراصل ون رینک ون پنشن مسلح افواج کے ان اہلکاروں کو ادا کیا جاتا ہے جو ایک ہی رینک پر اسی مدت کی سروس کے ساتھ ریٹائر ہوتے ہیں۔ اس دوران اے جی آر وینکٹرامانی نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس معاملے کی نگرانی کر رہا ہوں اور جلد ہی اس کی ادائیگی کر دی جائے گی۔ 25 لاکھ پنشنرز ہیں، فہرست فائنل اسکریننگ کے لیے وزارت کے پاس آئی ہے اور یہ وزارت دفاع کی فنانس برانچ کے پاس ہے۔
previous post