23.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

پاکستان نے ورلڈ کپ 2023 میں رقم کی تاریخ،400رنز بناکر ہاری نیوزی لینڈ

ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ، پہلی مرتبہ کوئی ٹیم 400 رنز بناکر ہاری، پاکستان کی سیمی فائنل کی امیدیں زندہ، ٹیم نے ہفتہ کو ٹورنامنٹ کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 21 رنز سے شکست دیدی۔ ورلڈ کپ کی 48 سالہ تاریخ میں پہلی بار کوئی ٹیم 400 رنز بنانے کے بعد ہاری ہے

نئی دہلی، سماج نیوز: آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت 21 رنز سے شکست دے دی۔ اسی کے ساتھ پاکستان نے ورلڈ کپ 2023 میں تاریخ رقم کردی ہے۔ ورلڈ کپ کی 48 سالہ تاریخ میں پہلی بار کوئی ٹیم 400 رنز بنانے کے بعد ہاری ہے۔بنگلورو میں اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان سمیت چار ٹیموں کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں زندہ ہیں۔ نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کا خطرہ ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے 25.3 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔ لیکن اس کے بعد بارش کی وجہ سے میچ رک گیا اور بالآخر شروع نہ ہوسکا اور میچ منسوخ کرنا پڑا۔ پاکستان کی جانب سے اس میچ میں فخر زمان نے 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس میچ پر بارش کا خطرہ تھا اور ایسی صورت حال میں پاکستان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ڈی ایل ایس طریقہ سے ٹیم کے اسکور پر آگے رہنا یقینی بنایا۔ پاکستان کی اس جیت کے ساتھ ہی سری لنکا، افغانستان، انگلینڈ اور ہالینڈ کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں بھی زندہ ہیں۔ ڈک ورتھ لوئس اصول کے مطابق پاکستانی ٹیم 21 رنز سے آگے تھی اور اس طرح وہ فاتح قرار پائی۔ 8-8 میچوں کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کے 8-8 پوائنٹس ہیں۔ لیکن نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ چوتھے اور پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے۔پاکستان کی جیت کے ہیرو فخر زمان رہے۔ وہ 81 گیندوں پر 126 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں 8 چوکے اور 11 چھکے لگائے۔ جبکہ کپتان بابر اعظم 63 گیندوں پر 66 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لئے 141 گیندوں پر ناٹ آوٹ 194 رنز کی بڑی شراکت داری کی۔ یعنی ہر اوور میں 8 سے زیادہ رنز بنائے۔ورلڈ کپ کی تاریخ کی بات کریں تو اس سے قبل 5 بار 400 سے زائد رنز بنائے گئے اور ہر بار پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم جیت گئی۔ 2023 میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف 428 رنز بنائے۔ 2015 میں آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف 417، ہندوستان نے 2007 میں برمودا کے خلاف 413، 2015 میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈس کے خلاف 411 اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 408 رنز بنائے۔پاکستان کو ورلڈ کپ کے اپنے آخری میچ میں 11 نومبر کو انگلینڈ کا سامنا کرنا ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں کبھی دوسری اننگز میں 400 رنز نہیں بنائے گئے۔ بابر اعظم کی ٹیم کو نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کے لئے یہ میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہو گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنا آخری میچ 9 نومبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ورلڈ کپ کے موجودہ سیزن کی بات کریں تو پاکستان نے اپنے ابتدائی دونوں میچ جیتے تھے۔ ٹیم نے پہلے نیدرلینڈس کو 81 رنز سے شکست دی۔ پھر سری لنکا کے خلاف 345 رنز بنا کر 6 وکٹوں سے بڑی جیت درج کی۔ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ٹیم انڈیا کے خلاف 7 وکٹوں سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم اپنی فارم کھو بیٹھی۔ اس کے بعد ٹیم کو لگاتار 4 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان سے شکست کے بعد اسے آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد ٹیم نے پہلے بنگلہ دیش اور اب نیوزی لینڈ کو شکست دے کر شاندار واپسی کی ہے۔

Related posts

یکطرفہ گرفتاری اور انہدامی کارروائی پر روک لگائی جائے

www.samajnews.in

عصری تعلیم کیلئے اسکول وکالج کا قیام مسلمانوں کیلئے ضروری

www.samajnews.in

چھ ہزار کروڑ کے ٹول ٹیکس گھوٹالہ کی تحقیقات کیوں نہیں؟

www.samajnews.in