نئی دہلی: کچھ تصویریں ہنگامہ کی ڈگڈگی بجا کر مجمہ نہیں لگاتیں، لیکن اپنی خاموش آواز سے محبت اور اپنائیت کی ایسی مثال پیش کرتی ہیں جو ہزار ہزار الفاظ اور تقریروں پر بھاری پڑتی ہیں۔ آج کرناٹک کے مانڈیا میں کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ سے ایسی تصویر سامنے آئی جس نے سبھی کی توجہ اپنی طرف کھینچی، تصویر میں راہل گاندھی اپنی ماں سونیا گاندھی کے جوتوں کا فیتہ باندھتے نظر آئے۔ یہ تصویر ماں اور بیٹے کی اپنائیت کا بہترین نظارہ پیش کرتی ہے۔ یہ عام زندگی کی معمولات کا ایک حصہ بھی ہے۔ لیکن تھوڑی گہرائی سے دیکھیں تو ماں کو لے کر بیٹے کی محبت، اس کا فکر مند ہونا نظر آ جائے گا۔ کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ اپناپن اور محبت ہمیشہ دلیل سے نتھی نہیں ہوتا، اسے غیر ضروری باتوں اور عام واقعات سے بھی ڈھونڈ کر نکالا جاتا ہے۔ سچ اور ثبوت کے درمیان گہری کھائی بھلے ہو سکتی ہے، لیکن سہل پسندی، آسانی ہمیشہ شفاف ہوتی ہے، وہ کسی انعقاد یا پروگرام کا محتاج نہیں۔ راہل اور سونیا گاندھی کی یہ تصویر بھی کچھ ایسی ہی ہے جس نے نہ صرف ملکی باشندوں کو جذباتی کر دیا بلکہ ’جننی‘ (پیدا کرنے والی) اور ’جنم بھومی‘ (مادرِ وطن) پر سب کچھ نثار کرنے کی بات کو ایک بار پھر سچ ثابت کر دیا۔ راہل گاندھی اپنی ماں سونیا گاندھی کے جوتوں کا فیتہ باندھتے ہوئے نظر آئے۔ تصویر سامنے آنے کے بعد عام لوگ بھی اپنے جذبات کو روک نہیں پائے۔ خوبصورت کیپشن اور پوسٹ لکھ کر اس تصویر کو لوگ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے لگے۔ ٹی وی صحافت کر رہے شیواجی رائے نے اس تصویر کو اپنے الفاظ کے ذریعہ کچھ یوں بیان کیا ’’ہر محبت میں ایک ماں ہوتی ہے۔ اور ہر اپنائیت میں ایک بیٹا… راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کی یہ تصویر دل کو جذباتی کر گئی… آپ اس تصویر کی کچھ بھی تشریح کر سکتے ہیں… لیکن میں دوہری پہچان کا ہمیشہ مخالف رہا ہوں… میں پانی کو پانی رہنے دینا چاہتا ہوں… اسے آکسیجن اور ہائیڈروجن کے نظریے سے نہیں دیکھتا…!!‘‘ سینئر صحافی امیتابھ شریواستو نے بھی اس تصویر پر اپنی رائے پیش کی ہے۔ وہ لکھتے ہیں ’’یہ تصویر سچ مچ ماں-بیٹے کے رشتے کی پیدائشی اپنائیت والی ہے جو ہم میں سے کسی کی بھی روزمرہ کی زندگی کا کبھی حصہ ہو سکتی ہے۔‘‘اس تصویر میں رشتوں کا احساس ہے، ایک بیٹے کا اپنی ماں کو لے کر فکرمندی ہے، خدمت ہے، محبت ہے۔ پیدل یاترا کے دوران راہل گاندھی لگاتار اپنی ماں کا خیال رکھتے نظر آئے۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے سونیا گاندھی بیمار ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ اپنے علاج کے لیے وہ باہر بھی گئی ہوئی تھیں۔ سونیا گاندھی کے کرناٹک میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ سے جڑنے کے بعد لوگوں میں زبردست جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ راہل گاندھی بھی کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔