21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

وطن کی ترقی، خوشحالی اور آئینی نظام کی بقاء کیلئے ووٹرس کا بیدار ہونا ضروری: محمد آفاق

سہارنپور، سماج نیوز: (احمد رضا) ووٹر کارڈ ہماری شناخت ہے اور ہمارے ہندوستانی شہری ہونے کا ایک بڑا ثبوت بھی ہے ووٹر شناختی کارڈ جہاں ہمیں اپنے ہندوستانی ہونے کی پہچان دیتا ہے وہیں اس سیکولر ملک میں ہمیں اپنی پسند کی حکومت اور پسندیدہ امیدوار منتخب کرنے کا بھی پورا پورا حق دیتا ہے ووٹر آئی ڈی انتخابات میں ہمیں اپنے حق رائے دہندگی کے استعمال کے ذریعے ایک ذمہ دار ہندوستانی شہری ہونے کا واضح ثبوت بھی فراہم کرتا ہے ۔ ریاستی سطح کی سوشل تنظیم راشٹریہ سماجک کاریہ کرتا تنظیم کے کنوینر محمد افاق نے کل ایک گفتگو کے دوران ووٹر بیداری مہم کے تحت ملک بھر کے عوام بلخصوص بچھڑے پسماندہ علاقوں کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے شہری ملک و ملت کے مفاد میں اپنے حق رائے دہی کا صحیح استعمال کر کے منصفانہ طور پر اپنا لیڈر منتخب کر تا ہے اسلئے لازم ہے کہ ہم ووٹ ضرور بنوائیں اور دیگر کو بھی ووٹ بنوانے کے لئے بیدار کرنے کا اہم ترین کام انجام دیں ووٹ ڈالنا جو ہمارا بنیادی حق ہے یہ حق ملک کا آئین ہمیں فراہم کرتا ہے ہمیں اس کا استعمال کر کے اپنی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا اور اگر ہم نے ووٹر آئی ڈی نہیں بنوایا ،ووٹ نہیں ڈالا تو ہمیں اس بنیادی حق سے محروم رکھا جائیگا جس کے ہم کود ذمہ دار ہوںگے سوشل رہنما محمد آفاق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آگے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات عنقریب ہے اس سے قبل ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے دوستوں ، احباب ، متعلقین اور پڑوسیوں کے درمیان نئے اور اہل ووٹروں کے ناموں کا اندراج کرانے ، ووٹر لسٹ میں درج غلط تفصیلات میں تصحیح کرانے کے لئے خصوصی مہم چلائیں اور اپنے آس پاس کے سب لو گوں کو ووٹ کے مفاد و نقصانات سے آگاہ کریں ووٹر بیداری مہم میں سبھی کو ووٹر کارڈ بنوانے کی خاص تلقین کریں تاکہ دبے کچلے اور پسماندہ طبقات کے ساتھ ساتھ دیگر کوئی بھی شہری اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے سے محروم نہ رہ سکے! ووٹر شناختی کارڈ بنوانے یا درست کرانے کے لئے ہم اپنے بوتھ کے بی ایل او سے ملیں، آج کل کچھ عرصہ کے لئے جگہ جگہ سرکاری کیمپ لگتے ہیں وہاں جائیں اورووٹ ضرور بنوائیں، آن لائن سائبر کیفے سے بھی یہ کام بہ آسانی ہو سکتا ہے ہم اپنے ہاتھوں میں اسمارٹ فون کے ذریعے بھی بڑی آسانی سے یہ کام کر سکتے ہیں راشٹریہ سماجک کاریہ کرتا تنظیم کے کنوینر محمد افاق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج صرف اتر پردیش میں مسلمانوں کی ایک بڑی آبادی اور ہر کمزور طبقہ جس کا شمار اہل ووٹروں میں ہو سکتا ہے ان کے نام لاپرواہی، سماجی غفلت کے تئیںاور دیگر وجوہات کی بنا پر ووٹر لسٹ میں درج نہیں ہیں ۔یہ حقیقت ہے کہ ووٹر لسٹ میں مسلم خواتین اور نوجوانوں کے اندراج کی شرح بہت کم ہے۔ اس لیے ہماری ووٹنگ کا فیصد کم ہوتا ہےلہٰذا ملک بھر اور خاص کر اترپردیش میں اقلیتی برادری کی خواتین اور نوجوان ووٹروں کی تعداد بڑھانے کےلئے خصوصی کوششیں کی جانی چاہئے۔ اسکولوں اور کالجوں میں ووٹر رجسٹریشن کیمپ، سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی بیداری، ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذریعے کیمپ جیسی سرگرمیاں عمل میں لائی جائیں اس مہم میں سیاسی جماعتوں،سماجی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کو بھی اپنے عوام کا تعاون کرنا چاہئے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں زیادہ وقت نہیں ہے ٹھوڑی سی بھی لاپرواہی اور غفلت ہمیں ایک اچھی حکومت کا قیام کر نے سے محروم کر سکتی ہے! ہماری لا پرواہی کی بنا پر بعض اوقات ایسے امیدوار بھی کامیاب ہوجاتے ہیں ،جنہیں سما جکتہذیب اور اخلاقیات کا بھی شعورنہیں ہوتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور اہل خانہ کے ساتھ ساتھ پڑوسیوں کو بھی متوجہ کریں کہ وہ وقت پر اپنے ووٹ بنوائیں اور اپنے ووٹ کا سہی وقت پر سہی استعمال کرلیں۔

Related posts

انیس درانی کی وفات میرے لئے ذاتی نقصان: طارق صدیقی

www.samajnews.in

نوٹ پر گاندھی کیساتھ لکشمی گنیش کی ہو تصویر:اروندکجریوال

www.samajnews.in

دہلی کا بجٹ ’صاف، خوبصورت اور جدید‘ دہلی کیلئے ہے:اروند کجریوال

www.samajnews.in