الوداعیہ تقریب کا اہتمام ، افسران نے انہیں مبارکباد دی
نئی دہلی: سید ذاکر حسین آج دہلی میونسپل کارپوریشن میں 34 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد سرکاری نوکری سے سبکدوش ہوگئے۔ ان کی سبکدوشی پر لاء ڈپارٹمنٹ ،ایم سی ڈی کی جانب سے ان کے اعزاز میں اے بلاک ، ایس پی ایم، سوک سینٹر کے میٹنگ ہال میں آج بروز جمعہ بتاریخ 29 نومبر کو ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ ذاکر حسین لا ڈپارٹمنٹ میں پرائیویٹ سیکریڑی کی حیثیت سے اپنی زمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ اس موقع پر پورے اسٹاف نے ان کو مبارکباد دی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ہار پہنا کر اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا۔ ذاکر حسین نے سبھی ساتھیوں کو مبارکباد دی اور ان سے اظہار تہنیت کیا ۔ اس جذباتی موقع پر محکمہ سے اپنی وابستگی اور دیرینہ یادگار لمحات کا ذکر کرتے ہوئے ذاکر حسین نے کہا کہ وہ تمام ساتھیوں کا ان کے ساتھ بہترین سلوک اور محبت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سینئر لا آفیسر راجیو گرگ اور انل کمار شکلا، ایم سی ڈی نے ذاکر حسین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے مبارک با د دی۔ اس موقع پر راجیو گرگ نے کہا کہ سید ذاکر حسین نے اپنے 34 سال کے کیریئر میں ایمانداری اور محنت سے کام کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے محکمہ قانون کے نئے پرانے سبھی افسرو کو وقت کی اہمیت کے ساتھ کام کرنے کا طریقہ سکھایا۔ انہوں نے ذاکر حسین کو لاء ڈپارٹمنٹ کا انسائیکلوپیڈیا بتایا۔
وہیں لاء آفیسر انل کمار شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید ذاکر حسین نے اس پوزیشن پر کام کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورٹ، ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے سبھی وکلا یا ججز کے پرسنل سکریٹریوں میں اپنی اہمیت بنائی اور کئی اہم نوٹس جاری کرائے ۔
لاء آفیسر آنند کمار اگروال نے سید ذاکر حسین کے سبھی اچھے کاموں اور صلاحیتوں و ذہانت کے اعتراف میں ان کو اے آئی (مصنوعی ذہانت) کا نام دیا اور انہیں ایک بہترین شخصیت سے تعبیر کیا۔ نریش کمار مینا ،لا آفیسر، ایم سی ڈی نے سید ذاکر حسین کو انکے لمبے کیریئر اور آگے کے سفر کے لیے مبارک باد دی ۔ اس موقع پر دیگر افسران اور اسٹاف کے لوگ بھی موجود رہے ۔قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر لا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مہمانوں کے لئے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔