اٹوا بازار، سماج نیوز سروس: مدرسہ عربیہ اہلسنت اشرفیہ شمس العلوم اٹوابخشی اٹوابازار سدھارتھ نگر یوپی میں 4مارچ 2024 بروز سوموار سالانہ اختتامی وتقسیم انعامات کی تقریب لگ بھگ 2بجکر 15منٹ پر بحسن وخوبی اپنے آخری منزل کو پہنچی۔پروگرام کا آغاز قرآن مقدس کی سورہ سورۃالضحیٰ کی تلاوت،حمدباری تعالیٰ اورنعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا ۔اس کے بعد پروگرام میں شریک ہوئے مہمانوں کے لئے استقبالیہ نظم پڑھی گئی درجہ چہارم کی طالبات کی زبانی۔پھر درجہ دوم سے درجہ ہفتم تک کے طلبہ وطالبات نے مختلف موضوعات پر تقریریں پیش کیں۔تقاریر کے درمیان مختلف موضوعات پر مکالمے،ڈرامے،اورایکشن نظمیں پیش ہوئیں جیسے جہیز،مدرسہ اور اسکول کی پڑھائی میں فرق،بچیوں کی تعلیم ضروری کیوں،پیارے بچوں نیک بنو تم(ایکشن نظم)ہم لوگ جیالے ہیں(ایکشن نظم)وغیرہ۔پروگرام پیش کرتے وقت سامعین وسامعات کی طرف سے بطور ہمت افزائی طلبہ وطالبات کو لگ بھگ 18ہزار روپے انعام ملے۔ساتھ ہی ساتھ مجھے(م-اشفاق احمد سنابلی) کچھ آنلائن اورکچھ نقدی 4سے 5ہزار روپئے اپنی محنت پر ملے۔تقریر ختم ہونے کے بعد صدر مجلس فضیلۃ الشیخ مولانا ممتاز احمد صاحب صدر مدرس فریندانے مختلف گوشوں کے حوالے سے طلباءاور سامعین حضرات کو قرآن و حدیث کی روشنی میں صدارتی کلمات کے ذریعہ خطاب فرمائے۔محترم کے خطاب کے بعد بچوں کے مابین انعامات تقسیم کیے گئے جواس طرح سے ہے:درجہ ہفتم کے مابین انعامات تقسیم ہوئے بدست محمد عرفان سراجی صاحب(سرایا)پہلی پوزیشن زینب بنت اطہر علی، دوسری پوزیشن صائمہ بنت عتیق الرحمن، تیسری پوزیشن مکرر ھاجرہ بنت دولت علی ،ماریہ بنت جوہر علی، چوتھی پوزیشن کلیم النساء بنت واحد علی۔محترم نے بچیوں کو اپنی طرف سے پانچ سو روپے نقدی انعام بھی دیا ۔
درجہ ششم کے مابین انعامات کی تقسیم بدست محمد رئیس پردھان اٹوابخشی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ پہلی پوزیشن محسنہ بنت عبدالکلا ،دوسری پوزیشن ناجیہ بنت محمد سمیع،تیسری پوزیشن مومنہ بنت صراط اللہ۔پردھان صاحب نے پروگرام میں شامل سبھی بچوں کو انعام دیئے وہیں خصوصیت کے ساتھ ان تینوں بچیوں کو الگ سے پچاس پچاس کی نوٹ بھی دئے۔درجہ پنجم کے مابین انعامات تقسیم ہوئے بدست ببلو بھائی BDC اٹوابخشی:پہلی پوزیشن شہباز اطہر علی ،دوسری پوزیشن زینت جمال احمد ،تیسری پوزیشن انشاء اسلم خان،چوتھی زاہدواحدعلی۔درجہ چہارم کے مابین انعامات تقسیم ہوئے بدست مولانا ممتاز احمد صاحب:پہلی پوزیشن کہکشاں نصیب علی،دوسری پوزیشن سمیہ حسام الدین ،تیسری پوزیشن شبنم اطہر علی ،چوتھی عارفہ کمال احمد ۔درجہ سوم کے مابین انعامات تقسیم ہوئے بدست ناظم مدرسہ ساجد علی صاحب:پہلی پوزیشن ضیاء فاطمہ امیراللہ،دوسری پوزیشن محمد زید محمد شریف ،تیسری پوزیشن شگفتہ مرتضیٰ حسین،چوتھی تجمل چراغ علی۔
درجہ دوم کے مابین انعامات تقسیم ہوئے بدست حافظ ومولانا شرافت علی صاحب: پہلی پوزیشن شفاء عدالت علی،دوسری پوزیشن محمد سفیان نثار احمد،تیسری پوزیشن انجم سجاد علی،چوتھی ریحان محمد رضوان۔درجہ اول کے مابین انعامات تقسیم ہوئے بدست مہمان عدالت علی بنگواں: پہلی پوزیشن محمد زید حسام الدین ،دوسری پوزیشن الطاف علی بنگواں ،تیسری پوزیشن ایمن عدالت علی بنگواں ،چوتھی سراج اطہر علی ۔طفلاں ب کے مابین انعامات تقسیم ہوئے بدست طاہر علی عرف مکو بھائی: پہلی پوزیشن عبداللہ اشفاق احمد ،دوسری پوزیشن مرشد مرتضیٰ حسین،تیسری پوزیشن شاربہ کمال احمد ۔مزیدبراں لجیم علی اور طاہرعلی عرف مکوکی طرف سے تمام طلباء(جنکی تعداد ایک سو ایک تھی)کوایک قلم،ایک کاپی اور ایک پنسل باکس مجموعی قیمت تیس روپئے بطور ہمت افزائی دیئے گئے۔اور بالکل آخر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی طالبہ کو انعام دیاگیا۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے ایک طرف طلباءواساتذہ کی محنت تھی تو دوسری طرف گاؤں کے بہت سارے نوجوان بھی مالی وجسمانی طور پر محنت کئے ،محمد رئیس،ببلوبھائی بی۔ڈی۔سی لجیم علی،احسان علی،غلام شیر احمد رضا عرف للا بھائی،ساجدعلی،اکبرعلی،کونین علی وغیرہم مہمان خصوصی میں شامل رہے۔جناب مولانا ممتاز احمد صاحب ،جناب مولانا محمد عرفان صاحب، جناب حافظ و مولانا شرافت علی،جناب مولانا مشتاق احمد صاحب ،جناب محمد رئیس صاحب،ببلو بھائی بی ڈی سی وغیرہم۔