20.1 C
Delhi
جنوری 24, 2025
Samaj News

مدرسہ بیت العلوم اٹوا بخشی میں سالانہ انجمن واجلاس عام کا انعقاد

طلبہ و طالبات کی نمائندہ تقریریں، انعامات کی تقسیم اور علماء کرام کے خطابات

سدھارتھ نگر، سماج نیوز سروس: 29 فروری 2024 بروز جمعرات بعد نماز مغرب تا 12بجےشب مدرسہ بیت العلوم اٹوا بخشی اٹوا بازار سدھارتھ نگرکے احاطے میں بچوں کی سالانہ انجمن و اجلاس عام کاانعقاد ہوا اس کا آغاز حافظ عبدالرحمن ریانی نوری صدر المدرسين مدرسہ ہذا کی مسحور کن تلاوت قرآن کے ذریعہ سے ہوا بعدہ حمدیہ کلام کلیم اللہ ریانی اور نعت نبوی کا گلدستہ عقیدت طالب علم عبدالحق نے پیش کیا۔ اس کے بعد طلبہ و طالبات کی تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا جس میں بچے اور بچیوں نے بڑی خوبصورتی سے اپنے اپنے کلام پیش کیے اور سامعین و سامعات کی طرف سے 12 ہزار سے زیادہ انعامات سے نوازے گئے وہیں آج کے دن طلبہ و طالبات کو سالانہ امتحان کا رزلٹ بھی سنایا گیا جس میں گاؤں کی ایک طالبہ نسرین بانو محمد رئیس نے 95 فیصد لا کر پورے اسکول کو ٹاپ کیا اسے بھی گراں قدر انعام دیا گیا، جبکہ ہر کلاس میں اول دوم سوم پوزیشن لانے والے طلباء کو بھی قیمتی انعامات دیے گئے اور ہر طالب و طالبہ کو انعامات سے نوازا گیا جو بچوں کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب اور ان کی ترقی کے لیے زینے کی حیثیت رکھتے ہیں تاکہ بچے مزید آگے بڑھنے کی کوشش کریں اللہ تعالی ان سب کو کامیاب بنائے۔

اس موقع پر علماء کرام کی ایک اچھی ٹیم اسٹیج پر رونق افروز رہی اور ان کے تاثراتی کلمات سے عوام و خواص نے پورا فائدہ اٹھایا شیخ کلام اختر سنابلی حفظہ اللہ نے علم کے موضوع پر ایک پرمغز خطاب کیا اور کہا کہ عمل سے پہلے علم ضروری ہے اور شیخ معراج سلفی حفظہ اللہ نے مسلمانوں کے باہمی حقوق بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان کو اپنے واجبات اور حقوق کو پوری دیانتداری اور امانت داری سے ادا کرنا چاہیے اس جلسے کی صدارت کی ذمہ داری شیخ فخر الدین ریاضی حفظہ اللہ(ناظم جمعیت اہل حدیث حلقہ اٹوا )نے ادا کیا اور نظامت کا فریضہ شیخ معین الدین سلفی حفظہ اللہ نے انجام دیا اس موقع پر سامعین و سامعات کی ایک اچھی تعداد موجود رہی نیز گاؤں کے نوجوانوں نے بڑی محنت اور جا نفشانی کا ثبوت دیتے ہوئے مدرسے کے اساتذہ طلباء کا پورا پورا ساتھ دیا اور دامے درمے سخنے قدمے اپنے بچوں اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی فرمائی جن میں پیش پیش رہنے والے گرام پردھان محمد رئیس اٹوا بخشی نے بھرپور تعاون کیا ان کے ساتھ محمد فیصل، محمد حسین، محمد مقیم ،محمد توفیق، محبت علی، کونین علی ، عبد الحلیم ، محمد سلمان ، علی احمد ، احسان علی ، احسان علی غیاث الدین ، بسم اللہ، عبدالکریم ، ابو ہریرہ ، محمد نعیم ، عبد الغفور وغیرہ نوجوان قابل ذکر ہیں اس طرح یہ پروگرام نوجوان عالم دین صدر المدرسین حافظ عبدالرحمن ریانی نوری حفظہ اللہ اور مولانا عزیز الدین سلفی کی پوری کوشش ، لگن ،جد و جہد سے بحسن خوبی اپنے اختتام کو پہنچا ۔

Related posts

غفلت سے باہرآ ئیں، حق و صداقت کی بات کریں

www.samajnews.in

پٹھان تنازع پرشاہ رخ خان بولے’’چاہے کچھ بھی ہو ہم مثبت رہیں گے‘‘

www.samajnews.in

ملک کو جوڑے گی ’سدبھاؤنا سنسد‘

www.samajnews.in