21.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

ساری قوموں سے افضل اور دوسروں کیلئے نفع بخش ہیں مسلمان

ممبئی کے بدلا پور کی دارالمجیدیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مسجد میں فضیلۃ الشیخ مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ کے مندوب سیدعرفان الحق ہاشمی (Hashmi King) کا خطبہ جمعہ

ممبئی، سماج نیوز سروس: مورخہ یکم مارچ 2024بمطابق 19شعبان المعظم 1445 ہجری بروز جمعہ کو مفکر اسلام فضیلۃ الشیخ مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ کے مخصوص مندوب فضیلۃ الشیخ سید عرفان الحق ہاشمی (Hashmi King) حفظہ اللہ نے عظمت مسلمان کے عنوان پر عروس البلاد شہر ممبئی کے مشہور علاقہ بدلا پور کی دارالمجیدیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جامع مسجد میں زبردست خطبہ جمعہ پیش کیا جس کو نمازیوں نے بغور سماعت کیا۔
واضح رہے کہ ہاشمی کنگ نے جمعہ کے دوسرے خطبے میں قرآن مجید کے چوتھے پارہ کی سورہ آل عمران آیت نمبر 110کی تلاوت کرکے اس کے ترجمہ کے بعد چار جز پر سامعین کو مخاطب کیا۔
(۱) اولاً کُنْتُمْ خَیْرَأمَّۃٍ مسلمان ہی سب سے بہتر قوم ہے اس جزء میں شیخ نے مسلمانوں کی جہاں پر کافی خوبیاں بیان کیں وہیں پر مسلمانوں کو اقوامِ عالم پر ممتاز کرتے ہوئے یہ دلیل پیش کیں کہ ساری دنیا میں کچھ بدنصیب قومیں ہیں جو جانوروں کا پیشاب پیتی اور فضلہ کھاتی ہیں، مگر الحمدللہ ثم الحمدللہ مسلمان ہی ایک ایسی پاکیزہ قوم ہے کہ ادنیٰ سے ادنیٰ مسلمان بھی جانوروں کے پاخانے اور پیشاب کی بات چھوڑیئے اشرف المخلوقات انسان کے بول و براز سے بھی کوسوں دور رہتا ہے۔ جز اول کے ماحصل میں عوام کو مسلمانوں کو برا کہنے سے روکا اور صغیرہ و کبیرہ گناہوں سے برائیوں سے بچنے کی تلقین فرمائی نیز اس وقت دنیا میں مسلمانوں کی تعداد 2ارب 69کروڑ 38لاکھ سے زائد بتاکر مسلمانوں کا احترام کرنے کی ترغیب دی۔
(۲) ثانیاً أُخْرجَتْ لِلنَّاسِ چونکہ قرآن کریم میں اللہ رب العالمین نے مسلمانوں کو دوسروں کے لئے نفع بخش بنایا ہے لہٰذا مسلمانوں کو اللہ کے بندوں کی فلاح و کامرانی کے کام میں پیش پیش رہنا چاہئے اور کوئی ایسا کام ہرگز نہیں کرنا چاہئے جس سے کسی مسلمان کو تکلیف پہنچے سوائے شرک وبدعت کے رد کرکے راہ راست پر لانے کے ہاں اگر کسی کو شرک وبدعت کے ترک کرنے والی باتوں سے ترغیب کرنے سے تکلیف ہو تو یہ تکلیف تکلیف نہیں ہے۔
(۳) ثالثاً تأمَرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ تیسرے جزء پر بیان کرتے ہوئے فرمایا مسلمانوں کی مختلف خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ مسلمان بھلائیوں کی جانب لوگوں کو بلاتا ہے اور برائیوں سے روکتا ہے جسے عرف عام میں داعی و مبلغ کے لقب سے ملقب کیا جاتاہے اب داعی و مبلغ کے اندر داعیانہ اوصاف حمیدہ موجزن ہونا چاہئے جو کہ وسیع القلبی و وسیع الذہنی پر دلالت کرتی ہے اسی لئے بھلائی کیسے عام ہوجائے اور برائی کیسے رک جائے اس پر زبردست کام کرنا چاہئے اور ہر مبلغ منفی سوچ کے ساتھ مثبت سوچ کا مجسمہ بھی ہونا چاہئے۔
(۴) رابعاً تَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ چوتھے اور آخری جزء پر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اے اللہ کے بندو کیا تم کو معلوم ہے کہ بھلائی کرنے سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا اور برائی کرنے سے کیا نقصان ہوگا ؟ تو جان لو کہ آپ کی جتنی بڑی بھلائی ہوگی اسی کے مقدار اللہ ربّ العالمین آپ کو اپنی مخصوص نعمتوں سے سرفراز کرے گا اور نعمت سے مراد فقط روپئے پیسے زمین جائیداد زیورات ہی نہیں بلکہ صحت و تندرستی و جسم کے اعضاء و جوارح کا صحیح و سالم ہونا بھی اللہ کی عظیم نعمت ہے مزید انسان کے نیک کام کرنے پر اللہ کی نعمتوں کی مستحق اسکی نسل بھی ہوگی جس کی دلیل قرآن کریم کی سورہ کہف کی آیت نمبر ۸۲ وکان ابوھما صالحا سے یتیم بچوں کا واقعہ بتا کر پیش کیا ماحصل بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اے اللہ کے بندو صغیرہ و کبیرہ اعمال صالحہ اس لئے کیجئے تاکہ آپ بذات خود اللہ کی نعمتوں کے مستحق بنیں نیز آپ کی نسل بھی اس کی مستحق بنے اور صغیرہ و کبیرہ اعمال قبیحہ سے اس لئے پرہیز کیجیے تاکہ بد اعمالی کی نحوست سے آپ اللہ کی نعمتوں سے محروم نہ ہوں اور برائیوں سے آپ کی نسل بھی محفوظ رہے۔
قابل مبارکباد ہیں فضیلۃ الشیخ عبدالمتین نوری حفظہ اللہ جنھوں نے دور حاضر میں موسی و ہارون علیہما السلام کے محبتوں کی مثال سامنے رکھتے ہوئے اپنے محبتوں کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اپنے مسجد کے ممبر کو مدنی صاحب کے مندوب کو بخوشی خطبہ جمعہ کے لئے پیش کیا عالیجناب زین بھائی جوکہ مسجد کے متولی ہیں وہ اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ خطبہ جمعہ کو بغور سماعت کیے سامعین و سامعات کے نماز جمعہ میں سابق پرنسپل عالیجناب سید جاوید ظفر عابدی صاحب بھی موجود رہے۔ الحمدللہ

Related posts

سعودی ویژن2030

ڈیجیٹل کرنسیوں کے لین دین میں تین فیصد اضافہ:

www.samajnews.in

مدرسہ مریم لتعلیم البنات (ارریہ بہار) میں عظیم الشان اجلاس عام اختتام پذیر

www.samajnews.in

مدرسہ مریم لتعلیم البنات (ارریہ ،بہار) میں اجلاس عام آج

www.samajnews.in