33.1 C
Delhi
جولائی 25, 2024
Samaj News

بیماری میں اپنی جان لینے والی تھی:دیپکا

نئی دہلی: بالی ووڈ کی مشہور ترین کھلکھلاتی اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنے اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کو بھرپور انٹرٹین کرتی ہیں۔ وہ کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ اوم شانتی اوم فلم میں انہوں نے بالی ووڈ کا ڈیبیو کیا تھا۔باصلاحیت اداکارہ دپیکا کی زندگی سے چند حقائق ایسے جڑے ہیں جو بہت تکلیف دہ ہے۔اسکرین پر تو اداکارہ بالکل پرفیکٹ دکھائی دیتی ہیں مگر فلموں میں آنے سے قبل وہ ایک مشکل وقت سے گزر چکی ہیں جس کے بارے میں انہوں نے کئی انٹرویوز میں ذکر کیا ہے۔دپیکا پڈوکون خطرناک بیماری ڈپریشن یعنی شدید ذہنی بیماری کا شاکر رہ چکی ہیں۔ یہ بیماری اتنی شدت اختیار کر چکی تھی کہ وہ کبھی بے ہوش ہوجاتی تھیں تو کبھی خودکشی کرنے کا سوچتی تھیں۔ایک پلیٹ فارم پر دپیکا پڈوکون نے ڈپریشن کے وار سے متعلق بتایا تھا کہ ذہنی بیماری مجھے اس وقت ہوئی جب مجھے اس کی کم سے کم توقع تھی۔ میں ایک پیشہ ور اعلیٰ مقام پر تھی، میری فلمیں بہت اچھا کام کر رہی تھیں اور میں اچھے تعلق میں تھی۔ سب کچھ بالکل ٹھیک جا رہا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک جب صبح کے وقت میں بیدار ہوئی تو میں کچھ عجیب کیفیت محسوس کی اور کچھ دیر بعد میں زمین پر گر کر بے ہوش گئی۔ خوش قسمتی سے گھر میں کسی نے مجھے اٹھایا اور اسپتال ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا۔دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ میں ذہنی دباؤ کی علامات کو پہچاننے کا سارا کریڈٹ اپنی والدہ کو دیتی ہوں کیونکہ انہوں نے میری بہت مدد کی تھی۔ باہمت اداکارہ کا مزید کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے کیریئر کی بلندی پر تھی لیکن اس کے باوجود شدید ڈپریشن میں تھی، بغیر کسی وجہ کے رونے لگتی تھی، مجھے نیند نہیں آتی تھی مگر میں سونا چاہتی تھی۔اپنے شوہر رنویر سنگھ سے متعلق دپیکا نے بتایا کہ ڈپریشن کو ختم کرنے میں ان کے شوہر نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ وہ روزانہ کی بنیاد پر میرے ساتھ 16 سے 20 گھنٹے گزارتے ہیں۔ اپنا کام چھوڑ کر وہ میرے ساتھ رکھتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ رنویر نے انہیں کبھی بھی ماضی سے متعلق باتیں نہیں سنائیں بلکہ مشکل وقت میں ان کا سہارا بنے۔ڈپریشن کے خلاف جنگ لڑنے والی دپیکا نے پلیٹ فارم پر انکشاف کیا تھا کہ اکثر میں خودکشی کرنے کا بھی سوچا کرتی تھی کیونکہ میں ڈپریشن سے تنگ آچکی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بیماری کو شکست دی۔ یہی سوچتی تھی کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔خیال رہے دپیکا کے علاوہ کئی بالی ووڈ ستارے ڈپریشن کی بیماری کا شکار رہ چکے ہیں جنہوں نے اس کا مقابلہ کیا اور لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

Related posts

افغانستان: یونیورسٹیوں کے دروازے خواتین کیلئے بند

www.samajnews.in

شمالی ہندوستان میں شدید سردی کا ستم جاری،راحت کی امید نہیں

www.samajnews.in

…توڈوب جائیں گے ممبئی اور نیویارک سمیت دنیا کے کئی بڑے شہر

www.samajnews.in