نئی دہلی،سماج نیوز جاری تیوہار کے دوران ریل مسافروں کی سہولت اور مسافروں کے اضافی بھیڑ سے نمٹنے کے لئے ہندوستانی ریلوے اس سال چھٹھ پوجا تک (آمد ورفت دونوں کیلئے179) خصوصی ریل گاڑیاں چلا رہا ہے جو 2269 سفر کریں گی۔ دہلی-پٹنہ، دہلی- بھاگلپور، دہلی- مظفر پور، دہلی- سہرسہ وغیرہ جیسے ریل روٹوں پر ملک بھر کے اہم مقامات کو جوڑنے کیلئے خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔آر پی ایف عملے کی نگرانی میں آخری اسٹیشنوں پر قطار بنا کر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ غیر محفوظ کوچوں میں مسافروں کو منظم طریقے سے داخل کیا جا سکے۔مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بڑے اسٹیشنوں پر اضافی آر پی ایف اہلکاروں کو متعین کیا گیا ہے۔ ٹرینوں کو آسانی سے چلانے کو یقینی بنانے کیلئے افسران کو بڑے اسٹیشنوں پر ایمرجنسی ڈیوٹی پر متعین کیا گیا ہے۔ ٹرین سروس میں کسی بھی خلل کو ترجیحی بنیادوں پر حاضری کیلئے عملے کے اراکین کو مختلف سیکشنوں میں متعین کیا گیا ہے۔پلیٹ فارم نمبروں کے ساتھ ٹرینوں کی آمد؍روانگی کے بار بار اور بروقت اطلاع کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ’’کیا میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں‘‘ کے نام سے بوتھوں کو اہم اسٹیشنوں پر فعال رکھا گیا ہے۔ وہاں مسافروں کی مناسب مدد اور رہنمائی کے لئے آر پی ایف کے اہلکار اور ٹی ٹی ای کو متعین کیا گیا ہے۔ میڈیکل ٹیمیں بڑے سٹیشنوں پر دستیاب ہیں جو اطلاع ملتے ہی حرکت میں آجائیں گی۔ پیرا میڈیکل ٹیم کے ساتھ ایمبولینس بھی دستیاب ہے۔سیٹوں کو کارنر کرنا، اوور چارجنگ اور دلالی جیسی سرگرمی وغیرہ والی بدعنوانیوں پر سیکورٹی اور ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کے عملے کی طرف سے نظر رکھی جا رہی ہے۔ زونل ہیڈ کوارٹروں کی طرف سے ویٹنگ ہالز، ریٹائرنگ رومز، پلیٹ فارموں اور عام طور پر اسٹیشنوں پر صفائی برقرار رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
previous post