20.1 C
Delhi
جنوری 24, 2025
Samaj News

خواتین کی بہادری، فوج کی طاقت، نظرآیا خود انحصارہندوستان

صدر جمہوریہ نے لہرایا پرچم، ریاستوں کی جھانکی، خواتین کی طاقت کیساتھ دنیا یوم جمہوریہ پر’ترقی یافتہ ہندوستان‘دیکھ رہی ہے

نئی دہلی، سماج نیوز: آج ملک نے 75 واں یوم جمہوریہ نہایت جوش وخروش کے ساتھ منایا۔اس دوران ہندوستان کرتوے پتھ پر پریڈ کے ساتھ اپنی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت اور بھرپور ثقافتی ورثے کی شاندار نمائش کے ساتھ جشن منا یا گیا۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ملک کی خواتین کی طاقت اور جمہوری اقدار پر توجہ مرکوز کرنے والی اس عظیم الشان تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔یوم جمہوریہ کی تقریبات کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کے نیشنل وار میموریل پر جانے کے ساتھ ہوا، جہاں انہوں نے شہید ہیروز کو پھول چڑھائے۔  صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو یوم جمہوریہ کے موقع پر کرتویہ پتھ پر قومی پرچم لہرایا ۔اس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس کے بعد یوم جمہوریہ کی پریڈ کرتویہ پتھ پر پر شروع ہو ئی۔ سال 2024 کا یوم جمہوریہ کئی لحاظ سے مختلف تھی۔ اس بار کرتویہ پتھ پر تنوع کی جھلک کے ساتھ ساتھ ملک کی بہادری کی بھی جھلک دیکھنے کو ملی۔ اس سال فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پریڈ میں ہندوستان کی فوجی طاقت اور ثقافتی تنوع کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی موجود رہے۔یوم جمہوریہ کی پریڈ دہلی کے کرتویہ پتھ پر ’آواہن‘ کے ساتھ شروع ہوئی۔ پہلی بار پریڈ کا آغاز 100 سے زائد خواتین فنکاروں نے ہندوستانی موسیقی کے آلات بجا کر کیا ہے۔
پریڈ کا آغاز موسیقی کے ساتھ ہوا ہے جسے شنخ گولہ، نداشورم، نگرا وغیرہ ان فنکاروں نے بجایا۔ 105 ہیلی کاپٹر یونٹ کے چار MI-17 سے کرتویہ پتھ پر موجود لوگوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ ہند نے سلامی لیتے ہوئے پریڈ کا آغاز کیا۔ پہلی بار اس سال کے یوم جمہوریہ پریڈ کے ایک حصے کے طور پر تمام خواتین کی سہ فریقی دستے نے کارتویہ پاتھ سے مارچ کیا۔ پہلے دستے کی قیادت ملٹری پولس کے کیپٹن سندھیا کر رہے تھے، جس میں تین اعلیٰ افسران کیپٹن شرنیا راؤ، سب لیفٹیننٹ انشو یادو اور فلائٹ لیفٹیننٹ شریشتی راؤ، اور ایک تمام خواتین آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کا دستہ تھا، جس کی سربراہی میجر سریشتی کھلر کر رہے تھے کیپٹن امبا سمنت کے ساتھ۔ آرمی ڈینٹل کور کے، ہندوستانی بحریہ کے سرجن لیفٹیننٹ کنچنا اور ہندوستانی فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ دھویا پریا بھی شامل تھے۔فرانسیسی فارن لیجن میوزک بینڈجو 30 موسیقاروں پر مشتمل ہے اور 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر فرانسیسی فارن لیجن کی دوسری انفنٹری رجمنٹ سے فرانسیسی مارچ کرنے والا دستہ کرتویہ پتھ پر پریڈ میں حصہ لیا۔ ان کے اوپر دو رافیل لڑاکا طیارے تھے۔ صدر دروپدی مرمو اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون روایتی گاڑی میں پہنچے۔ یہ رواج 40 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو ا ہے۔صدر مرمو کی سلامی لینے کے ساتھ پریڈ کا آغاز ہوا۔یوم جمہوریہ کی پریڈ صبح 10.30بجے شروع ہوا۔ جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پریڈ میں حصہ لیں گے ان میں اروناچل پردیش، ہریانہ، منی پور، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، راجستھان، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، لداخ، تمل ناڈو، گجرات، میگھالیہ، جھارکھنڈ، اتر پردیش اور تلنگانہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گھریلو ساختہ ہتھیار اور دیگر فوجی سازوسامان جیسے میزائل، ڈرون جیمرز، سرویلنس سسٹم، گاڑیوں میں نصب مارٹر اور BMP-2 انفنٹری فائٹنگ وہیکلز کو پریڈ میں دکھایا جائے گا۔ ملک کے اس سب سے بڑے ایونٹ میں پہلی بار تینوں سروسز کی خواتین دستے شرکت کریں گے۔ ایک اور تاریخی پہلے میں، لیفٹیننٹ دیپتی رانا اور پرینکا سیودا پریڈ میں ہتھیاروں کا پتہ لگانے والے ‘سواتی ریڈار اور پیناکا راکٹ سسٹم کی قیادت کریں گے۔یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر قومی راجدھانی میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ 70 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ دہلی پولس کے حکام نے یہ اطلاع دی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ان 70,000 سے زیادہ سیکورٹی اہلکاروں میں سے 14,000کو یوم جمہوریہ کی پریڈ کی حفاظت کے لئے کرتویہ پتھ کے اندر اور اس کے آس پاس تعینات کیا گیا۔

Related posts

سحر افشانے اسلام کیلئے فلمی دنیا کو کہا الوداع

www.samajnews.in

مہنگائی کی مار، ٹماٹر 100 روپے کے پار، مرچ بھی ہوئی ’تیکھی‘

www.samajnews.in

وقار رضوی کی سماجی خدمات ناقابل فراموش، اودھ کے عوام کے دلوں میں وقار بھائی آج بھی زندہ ہیں: ڈاکٹر اسد عباس

www.samajnews.in