Samaj News

عدنان اشرف ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کی کوآرڈنیشن کمیٹی کے رکن مقرر

نئی دہلی، سماج نیوز سروس: آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے لیے کوآرڈنیشن کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ کانگریس کے متحرک رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 16اراکین کی اس کمیٹی کو منظوری دے دی ہے ۔ اس کمیٹی میں کانگریس کے اقلیتی محکمہ کے میڈیا انچارج اور قومی رابطہ کار کو عدنان اشرف کو بھی ممبر بنایا گیا ہے ۔ آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق عدنان اشرف نے بتایا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے بعد اب ’بھارت نیائے یاترا‘ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ یاترا مشرق سے مغرب تک یعنی منی پور سے ممبئی تک ہوگی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے امپھال سے نیائے یاترا کو ہری جھنڈی دکھائیں گے اور 14 جنوری سے شروع ہونے والی یہ یاترا 20 مارچ تک جاری رہے گی۔

عدنان نے بتایا کہ راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ ٹھیک ایک سال قبل ختم ہوئی تھی، جس کے تحت انہوں نے کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل سفر کیا تھا اور اب اسی کے دوسرے حصے ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران راہل گاندھی 14ریاستوں کے 85اضلاع سے گزریں گے ۔ یہ یاترا منی پور سے شروع ہو کر ناگالینڈ، اسام، میگھالیہ، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات سے ہوتی ہوئی ممبئی میں ختم ہوگی۔ عدنان نے کہا کہ ہمارا محکمہ عمران پرتاپ گڑھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی طرح ہی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کی کامیابی کے لئے بھی دن رات متحد ہو کر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ملکارجن کھڑگے ، راہل گاندھی، عمران پرتاپ گڑھی، کے سی وینوگوپال اور کے راجو کا شکر گزار ہوں گا کہ انہوں نے مجھے اس اہم کمیٹی میں جگہ دی اور مجھے یاترا کے لیے دی گئی ذمہ داری کو پوری لگن اور محنت کے ساتھ پورا کروں گا کیونکہ اس یاترا کا مقصد ہندوستان کو متحد کرنا ہے اور سب کو ساتھ مل کر ملک کو مضبوط کرنا ہے ۔

Related posts

بات صرف پٹائی کی نہیں بلکہ مذہبی تفریق کی ہے، اسی لیے برداشت نہیں ہو رہا

www.samajnews.in

’’مدرسہ پلس‘‘ کے تحت 5ہزار حفاظ وعلماء کو مفت تعلیم فراہم کرنے کیلئے 18مئی تک ملک کے 60مراکز میں داخلے جاری

www.samajnews.in

کرد سیاستدان عبد اللطیف رشید عراق کے نئے صدر منتخب

www.samajnews.in