25.1 C
Delhi
نومبر 13, 2024
Samaj News

افغانستان: اسکول میں خودکش دھماکہ

 بچیوں اورعورتوں سمیت 53 افراد ہلاک:

کابل: مغربی کابل میں شاہد ماجری روڈ پر پل سوختہ علاقہ کے پاس ایک اسکول میں یہ خودکش دھماکہ ہوا، دھماکہ کابل کے وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بجے ہوا، دھماکہ کے بعد چیخ و پکار کا عالم پیدا ہو گیا۔افغانستان کی راجدھانی کابل میں ایک بار پھر اسکول میں خودکش حملہ ہوا ہے۔ اس حملے میں 46 بچیوں اور خواتین سمیت 53 لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔ اس دھماکے میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ دھماکہ کی خبر ملتے ہی سیکورٹی ایجنسیاں اور بچاؤ ٹیم جائے حادثہ کے لیے روانہ ہو گئی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مغربی کابل میں شاہد ماجری روڈ پر پل سوختہ علاقے کے پاس ایک اسکول میں یہ خودکش دھماکہ ہوا ہے۔ یہ دھماکہ کافی شدید بتایا جا رہا ہے۔ دھماکہ کابل کے وقت کے مطابق دوپہر تقریباً دو بجے ہوا۔ کافی زوردار ہوئے ایک دھماکے کے بعد اسکول اور آس پاس چیخ و پکار مچ گئی اور لوگ اِدھر اُدھر بھاگنے لگے۔شروعاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہید مجاری علاقہ ہزارہ آبادی والا علاقہ ہے اور یہ دھماکہ اسی علاقے میں ہوا ہے۔ طالبان کے افسران نے ابھی تک دھماکہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ اس درمیان دھماکے کے بعد کئی ایجنسیاں الرٹ پر ہو گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس دھماکہ سے قبل گزشتہ جمعہ کو ہزارہ کے پڑوس میں ایک کالج میں بھی شدید بم دھماکہ ہوا تھا۔ اقوام متحدہ مشن نے آج ہی اس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ کاز ایجوکیشنل سنٹر میں ہوئے خودکش بم دھماکہ میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی ہے اور یہ ابھی مزید بڑھ سکتی ہے۔

Related posts

ہر مذہب وملت کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی قربانی اللہ کے نزدیک عظیم ہے:طارق صدیقی

www.samajnews.in

بنگلہ دیش کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک ہار، معراج کی کرشمائی اننگ نے انڈیا کی منہ سے جیت چھینی

www.samajnews.in

راہل گاندھی کے کسی سوال کا جواب نہیں دیئے وزیر اعظم مودی

www.samajnews.in