18.1 C
Delhi
فروری 11, 2025
Samaj News

امریکہ میں طوفان ’ایان‘ کا قہر

فلوریڈا اور شمالی کیرولینا میں زبردست تباہی، 80 لوگوں کی موت:

واشنگٹن: امریکہ میں آئے گردابی طوفان ’ایان‘ نے زبردست تباہی کا سماں پیدا کر دیا ہے۔ طوفان سے بری طرح متاثر امریکی ریاستوں فلوریڈا اور شمالی کیرولینا میں کم از کم 80 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ کئی لوگ زخمی ہیں۔ طوفان کے بعد مقامی پولیس اور انتظامیہ کے لوگ راحت و بچاؤ کام میں لگے ہیں۔میڈیا آؤٹ لیٹس نے اتوار کے روز کہا کہ طوفان ایان کے سبب فلوریڈا میں کم از کم 76 لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ شمالی کیرولینا میں چار دیگر لوگوں کی موت ہو گئی۔ تنہا فلوریڈا کے لی کاؤنٹی میں طوفان سے 42 لوگوں کی موت درج کی گئی۔ کاؤنٹی شیرف کارمائن مارسینو نے میڈیا سے کہا کہ ممکنہ اموات کی تعداد نامعلوم ہے کیونکہ کاؤنٹی میں زبردست نقصان درج کیا گیا ہے۔گورنر ران ڈیسنٹس کے دفتر کے مطابق ایان کے بدھ کی دوپہر کو وہاں پہنچنے کے بعد سے فلوریڈا میں 1600 سے زیادہ لوگوں کو بچایا گیا ہے۔ تباہ ناک طوفان ایان کے ساتھ آئی زوردار بارش اور تباہناک ہواؤں نے فلوریڈا کے ساحل اور دونوں علاقوں میں خطرناک سیلاب لا دی ہے۔ طوفان کے بعد اس ساحلی ریاست میں اس کے قہر کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔ایان نے جمعہ کی دوپہر کو جنوبی کیرولینا میں درجہ 1 کی سطح کا لینڈ فال بنایا اور ایک پوسٹ ٹراپیکل گردابی طوفان کے بعد کمزور ہو گیا جو بعد میں ہفتہ کو جنوبی ورجینیا میں پھیل گیا۔ قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے والی ایک یو ایس ریسرچ فرم کورلاجک کے مطابق ایان کی ہوا اور طوفان سے ممکنہ نقصان 28 ارب سے 47 ارب امریکی ڈالر کے درمیان ہے۔

Related posts

کووڈ ویکسین سے موت کی ذمہ دار حکومت نہیں

www.samajnews.in

عوام کی بہتری کیلئے کام ہونے چاہئے ان کی تباہی کیلئے نہیں،یونیفارم سول کوڈ سبھی مذاہب کے پیروکاروں کیلئے مضرثابت ہوکر رہے گا: قاری زبیر

www.samajnews.in

مہاراشٹر کا مہابھارت-پارٹ2-: این سی پی میں بغاوت، اجیت پوار مہاراشٹر حکومت میں شامل، نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا حلف

www.samajnews.in