Samaj News

سیاست کے سورما ’ملائم‘ چل بسے

پورے ملک میں سوگ کی لہر، سیفئی میں دی جائی گی آخری وداعی، یوپی میں تین دن کا سوگ ،

میرے قابل احترام والد اور سب کے لیڈر اب نہیں رہے‘‘ :اکھلیش یادو”

نئی دہلی، سماج نیوز: یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کا آج (یعنی 10اکتوبر) کو صبح 8:16بجے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے 82 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ سیاست کے میدان کے پہلوان کہے جانے والے ملائم سنگھ کی موت کے بعد سماجوادی خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ملائم سنگھ یادو کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’میرے قابل احترام والد اور سب کے لیڈر اب نہیں رہے‘‘۔ واضح رہے کہ 55 سال سے زیادہ سیاست میں سرگرم رہنے والے ملائم سنگھ یادو 22 نومبر 1939 کو اٹاوہ ضلع کے سیفئی میں پیدا ہوئے۔ وہ 1967 میں یوپی کے جسونت نگر سے ایم ایل اے منتخب ہونے کے بعد پہلی بار اسمبلی پہنچے اور پھر انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر میں کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ 8بار ایم ایل اے منتخب ہوئے تو وہیں 7بار لوک سبھا ممبر بنے۔1977 میں وہ جنتا پارٹی سے پہلی بار یوپی کے وزیر بنے، جبکہ 1989 میں وہ پہلی بار یوپی کے وزیر اعلیٰبنے۔ اس کے بعد 1993 اور پھر 2003 میں دوسری اور تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے۔ ملائم سنگھ یادو نے 1992 میں سماجوادی پارٹی کی بنیاد رکھی اور 1993 میں بہوجن سماج پارٹی کیساتھ مل کر حکومت بنائی۔

Related posts

گجرات اسمبلی انتخاب: کانگریس کی بن رہی ہے حکومت: عمران پرتاپ گڑھی

www.samajnews.in

کووڈ ویکسین سے بڑھا ہارٹ اٹیک اموات کا خطرہ

www.samajnews.in

مسلم خواتین طلاق کے بعد بھی نان ونفقہ کی حقدار:عدالت

www.samajnews.in