21.1 C
Delhi
نومبر 7, 2024
Samaj News

بی جے پی حکومت بے روزگاری مسئلہ سے عوام کو بھٹکانے کی کوشش کررہی ہے: کھڑگے

دیدیپاڑہ (گجرات)، سماج نیوز: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے گجرات اسمبلی انتخابات مہم کے دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بی جےپی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ملک کو سالانہ دو کروڑ سے زیادہ روزگار دینے کے وعدے کیساتھ اقتدار میں آئی تھی لیکن اس نے صرف بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔انہوں نے اس دوران بلقیس بانوں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بلقیس بانو کے مجرموں کو جس طرح معافی دینے میں عجلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ یہ حکومت کی پست ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ جن مجرموں کومعافی دی گئی انہوں نے گجرات فساد کے دوران قتل اور عصمت دری جیسے کاموں کو انجام دیا تھا۔انہوں نے موربی میں پل کے ٹوٹنے کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موربی میں حکومت کی نااہلی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں کی موتیں واقع ہوئیں۔ انہوں نے اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں ملک کی شہریوں کے فلاح وبہبود کیلئے کئی اسکیمیں شروع کی گئی جیسے منرگا، اطلاعات کا حق، فوڈ سیکورٹی جیسے بہت ساری فلاحی اسکیمیں جو کانگریس کی حکومت کی کامیابیوں کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔ جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ اس دوران صدر کانگریس نے مرکز کے اشارے پر بی جے پی کی حکومت نے عشروں سے جاری درجہ اول سے درجہ آٹھ تک کے طلبہ کیلئے جاری اسکالرشپ کو ختم کرکے اقلیتوں کو دھوکہ دیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دراصل ان طلبہ سے پری میٹرک اسکالرشپ کیلئے درخواستیں بھری گئی تھیں، لیکن اس دوران پورٹل پر پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کی درخواستیں منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے اس سال ریاست کے 10لاکھ سے زیادہ طلبہ اسکالرشپ سے محروم رہیں گے۔ اس دوران کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سید ناصر حسین ان کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اقلیتوں کیساتھ بالخصوص مسلم اقلیت کیساتھ ہرجگہ تعلیم سے لے کر نوکری تک میں تعصب کا رویہ اختیار کررہی ہے۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

Related posts

راجو شریواستو

www.samajnews.in

برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے دیا استعفیٰ

www.samajnews.in

مراٹھی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع کرنا جمعیت اہلحدیث مہاراشٹر کے مختلف تاریخ ساز کارناموں میں سے ایک عظیم کارنامہ

www.samajnews.in