Samaj News

محمد سمیع کا قہر، بھارت 12سال بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں، نیوزی لینڈ کی 70 رنز سے شکست

نئی دہلی، سماج نیوز: بھارت نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ بھارت 12 سال بعد ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ بھارت کی جانب سے اس میچ میں وراٹ کوہلی اور شریس ایئر نے سنچری اننگز کھیلی جبکہ شبھمن گل بغیر آؤٹ ہوئے 80 رنز بنائے۔ وہیں محمدسمیع نے 7وکٹیں حاصل کیں۔انہیں مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔ محمد شامی نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے اور وہ ورلڈ کپ میں 50 وکٹیں لینے والے ہندوستان کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 327 رنز بنا سکی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہارنے کا سلسلہ بھی توڑ دیا ہے۔ وراٹ کوہلی نے اس میچ میں ہندوستان کے لیے اپنی تاریخی 50ویں ون ڈے سنچری اسکور کی۔ اس سنچری کے ساتھ وراٹ کوہلی نے بین الاقوامی ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کے معاملے میں سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ بھارت کی لگاتار 10ویں جیت ہے۔بھارت نے اس سے پہلے ورلڈ کپ میں اتنے مسلسل میچ کبھی نہیں جیتے۔میچ میں 724 رنز بنائے اور محمد سمیع نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا کپ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Related posts

کرکٹ کی دنیا کے بہترین فیلڈرز میں سے ایک محمد کیف

www.samajnews.in

عبدالمنان سیٹھ کی دعوتِ افطار، اسمبلی انتخات لڑنے کیلئے عوامی تجویز اورمنان سیٹھ پر دباؤ

www.samajnews.in

عالم دین مولانا محمود مکی ویلکم دہلی کے قبرستان میں سپرد خاک

www.samajnews.in