23.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

اپنے وجود کیلئے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں اور ووٹ بیداری مہم کا حصہ بنیں: ڈاکٹر عبد المالک مغيثی

سہارنپور، سماج نیوز:(احمد رضا) جب جب ملک میں الیکشن ہوتا ہے تب تب یہی شکایات موصول ہو تی ہیں کہ مسلم آبادی کے ووٹر لسٹ سے جان بوجھ کر نام خارج کر د ئے جا تے ہیں اب الیکشن کمیشن آف انڈیا ووٹر فہرستیں اپڈیٹ کر نے کی بڑی مہم شروع کر نے جا رہا ہے اسلئے ہم سب کے لئے لازم ہے کہ ہم ووٹ بنوانے میں خاص دلچسپی لیتے ہوئے ووٹ ضرور بنوائیں تاک ووٹ کی طاقت برقرار رکھی جا سکے!ہمارا انڈیا ایک جمہوری ملک ہے اور اس جمہوری ملک کا حکومتی نظام ہم سبھی کےووٹ کے استعمال سے ہی بنتا ہے جمہوریت میں ووٹ کی بڑی اہمیت ہے چند مہینوں کے بعد ‌ سرکار وجود میں آئے گی اس لیے اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے پورے ملک میں اعلان کر رکھا ہے کہ تمام رائے دہندگان ووٹر لسٹ میں اپنا نام چیک کر لیں اور اگر کسی تکنیکی کمی کی وجہ سے ووٹر لسٹ سے نام خارج ہو گیا ہے اس کا دوبارہ اندراج کرا لیں اور اگر نام میں کسی بھی طرح کی کوئی کمی خامی ہے اس کو درست کرا لیا جائے اور اسی طرح جو نوجوان 18 سال کی عمر کو پہنچ گئے ان کا نام ووٹر فہرست میں درج کرا دیا جائے! ووٹ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے عالم دین اسلامی مفکر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مرکزی سکریٹری شعبہ دینی تعلیم آل انڈیاملی کونسل نے آج ووٹر بیداری میٹنگ کے دوران یہ بھی کہا کہ ووٹ ضرور بنوائیں ووٹ جمہوری نظام کو طاقت بخشنے والا اصل ٹانک ہے ووٹ نہی تو آپکے اختیارات بھی نھی لازم ہے کہ ووٹ کی طاقت اور اہمیت کو سمجھیں ڈاکٹر مولانا عبد المالک نے کہا کہ ووٹ ہمارا جمہوری حق ہے جمہوریت میں ووٹ کی اہمیت ہے لہذا اس کی طرف توجہ کی بہت زیادہ ضرورت ہے ہم ہر پانچ سال میں اپنے ملک کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہیں جس سے ایک جمہوری نظام بنتا ہے ہمارے ملک کے آئین نے ہمیں یہ خوبصورت نظام دیا ہے۔ مولانا عبدالمالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت گھگھرولی نے تمام ملی و تنظیمی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں و ائمہ مساجد سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محلوں پولنگ بوتھوں اور اپنی بستیوں اور اپنے متعلق اپنے عزیز داروں میں ووٹر بیداری مہم پیدا کریں تا کہ وہ ووٹ کے تعلق سے ان میں ابھیان چلائیں اور زیادہ سے زیادہ نئے ووٹ بنوانے کی فکر کریں اور اسی طرح جن کا نام ووٹر لسٹ میں نہیں ہے ان کا دوبارہ اندراج کرائیں اس کام کے لیے بہت مختصر وقت بچا ہے 15 ستمبر سے پہلے پہلے یہ کام مکمل کر لیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جاسکے اور یہ کام ہر انسان اپنا دینی قومی فریضہ سمجھتے ہوئے سرانجام دیں!

Related posts

روسی میزائل پولینڈ میں گرا، دو کی موت، الرٹ پر پولینڈ کی فوج

www.samajnews.in

5ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا اعلان،3 دسمبر کو نتائج

www.samajnews.in

کورونا ویکسین کے منفی اثرات کا حکومت نے کیا اعتراف

www.samajnews.in