18.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

نیتا امبانی نے ریلائنس بورڈ سے دیا استعفیٰ، ایشا، آکاش اور اننت امبانی بورڈ میں شامل

 مکیش امبانی اگلے 5سالوں تک چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر رہیں گے، آکاش، ایشا اور اننت ہدایت کاری میں ترجیحات میں شامل ہیں: مکیش امبانی

نئی دہلی، سماج نیوز: امبانی خاندان کی اگلی نسل ایشا امبانی، آکاش امبانی اور اننت امبانی کو ریلائنس انڈسٹریز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نیتا امبانی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس فیصلے کو ریلائنس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دے دی ہے۔ کمپنی کے چیئرمین مکیش امبانی نے ریلائنس کی سالانہ جنرل میٹنگ میں یہ جانکاری دی۔ مکیش امبانی اگلے پانچ سال تک چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر رہیں گے۔بورڈ میں ردوبدل پر مکیش امبانی نے کہا’’بورڈ میٹنگ میں ایشا امبانی، آکاش امبانی اور اننت امبانی کو ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔ میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ انہوں نے یہ کامیابیاں لگن، عزم اور محنت سے حاصل کی ہیں۔ دوسرے ڈائریکٹرز کے ساتھ مل کر، وہ ریلائنس گروپ کو قیادت فراہم کرنے اور ہمارے تمام کاروباروں کی رہنمائی کے لیے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے‘‘۔دوسری جانب نیتا امبانی نے ریلائنس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن رہیں گی اور اس کردار میں وہ بورڈ کی مستقل مدعو کے طور پر تمام بورڈ میٹنگز میں شرکت کریں گی۔ مکیش امبانی نے اپنے لیے مقرر کردہ ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریلائنس کی قیادت کی اگلی نسل کو تیار کریں گے۔ خاص طور پر آکاش، ایشا اور اننت کی رہنمائی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تاکہ وہ اجتماعی قیادت فراہم کر سکیں اور آنے والی دہائیوں میں ریلائنس کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جا سکیں۔

Related posts

مدینہ منورہ میں غیر مسلموں کا داخلہ بوجوہ جائز ہے

www.samajnews.in

مسجد کے گیٹ پر جے شری رام کا نعرہ لکھنا حسد اور نفرت کا علمبردار

www.samajnews.in

بزم ارباب ادب اٹوا کی 86ویں ماہانہ طرحی نشست کا انعقاد

www.samajnews.in