23.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

ایمان کی حفاظت کیلئے علم کا سیکھنا اور علم کی جانب رجوع کرنا لازمی: مولانا محمد یعقوب بلند شہری

سہارنپور،سماج نیوز: (احمد رضا) آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کا تعلیمی کارواں کل اپنے آخری پڑاؤ کے دوران مدرسہ انوار القرآن پہنچا۔ کارواں کا استقبال مدرسہ انوار القرآن کے قاری محمد نعیم قاسمی (مہتمم مدرسہ وجنرل سیکرٹری) جمعیۃ علماء آگرہ کےذریعہ کیا گیا۔بعد نماز ظہر صدر بورڈ مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے مدرسے کے اساتذہ طلباء اور حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ مدارسِ دینیہ امت مسلمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔انہیں کے ذریعے امت کے اندر تعلیم و تبلیغ کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر بورڈ نے کہاکہ مدارس دینیہ میں لاکھوں طلبہ وطالبات پڑھ رہے ہیں،اگر ہم سب مل کرسال بھر میں صرف ایک بچے اور بچی کو مدرسے لیکر آئیں تو یہ تعداد ہرسال دوگنی چوگنی ہوتی رہے گی۔ اس لئے ہی حضور اقدس صلی االلہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ علم دین کا سیکھنا اور سکھانا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے۔ کل ملا کر آج ضرورت ا س بات کی ہےکہ ہم موجودہ پر فتن دور میں آگے بڑھنے کیلئے علم کا سہارا لیں۔ علم کے بغیر ایمان کی حفاظت ممکن ہی نہیں۔ لازمی طور سے علم سیکھیں اور سکھائیں یہی ہمارے لئے بہت اچھا عمل ہوگا۔ اس علم سے ہمارا دین اور دنیا دونوں ہی کامیابی کی منزل تک بہ آسانی پہنچ سکتے ہیں۔ ہر صورت اورحالت میں خود دینی تعلیم حاصل کریں اوراپنی نئی نسل کو بھی تعلیم دلائی تاکہ ہم آج کے غضبناک وقت میں خود کو محفوظ رکھنے کےساتھ ساتھ اپنی لیاقت اور اہلیت کا غلبہ ثابت کر سکے۔صدر بورڈ کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔ جس میں مدرسہ انوار القرآن کے بانی حضرت مولانا سعید احمد رحمۃ اللہ علیہ و چچا محمد ادریس مرحوم اور تمام محرومین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔اس موقع پر قاری محمد نعیم قاسمی مہتمم مدرسہ ہذا،حاجی محمد چینا قریشی جامع مسجد شہید گنج،صوفی محمد محبوب مہتمم مدرسہ فیض القرآن موجود رہے۔

Related posts

2024کا دنگل فتح کرنے کیلئے نتیش کمار پہنچے دہلی

www.samajnews.in

عظیم الشان کانفرنس’’محمد ﷺ کا پیغام انسانیت کے نام‘‘

www.samajnews.in

بھارتی مسلمانوں کیلئےمکہ ومدینہ کے سفر کو مزید آسان بنایا جائیگا:سعودی وزیر

www.samajnews.in