27.8 C
Delhi
مارچ 27, 2025
Samaj News

’چاہے کتنی بھی بار میرے گھر پولس بھیجو، میں پھر بھی سچائی کے لیے لڑوں گا‘: راہل گاندھی

کرناٹک میں ہماری سرکار بنی تو بے روزگاروں کو 3000 روپے ماہانہ اور 10 لاکھ ملازمت دیں گے: راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج کیرالہ کے وائناڈ میں کہا کہ ’’میں بی جے پی، آر ایس ایس یا پولس سے نہیں ڈرتا۔ میرے خلاف چاہے کتنے بھی معاملے درج کیے جائیں یا کتنی بار بھی میرے گھر پولس بھیج کر میری بے عزتی کی جائے، میں پھر بھی سچائی کے لیے لڑوں گا۔‘‘ راہل گاندھی نے طنز کستے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’ہمیشہ جھوٹ بولنے والے ایماندار لوگوں کو نہیں سمجھ پائیں گے۔‘‘وہیں کرناٹک میں اسمبلی انتخاب قریب ہے اور ایسے میں قومی پارٹیوں کے لیڈران کا ریاست کا دورہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا کے بعد راہل گاندھی نے آج پہلی بار کرناٹک کا دورہ کیا اور نوجوانوں و بے روزگاروں کے لیے کئی پرکشش اعلانات کیے۔ کرناٹک کے بیلگاوی میں راہل گاندھی نے عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر کرناٹک میں کانگریس کی حکومت آتی ہے تو گریجویٹ نوجوانوں کو 3000 روپے ماہانہ 2 سال تک دیئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ڈپلومہ ہولڈرس کو 2 سال تک 1500 روپے ماہانہ بھتہ کی شکل میں دیئے جائیں گے۔راہل گاندھی نے بے روزگار نوجوانوں کے لیے نوکری کی سوغات پیش کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انھوں وعدہ کیا کہ کانگریس کی حکومت آنے کے بعد 10 لاکھ نوجوانوں کو ریاست میں روزگار فراہم کیا جائے گا۔ ساتھ ہی 2.5 لاکھ سرکاری اسامیوں کو بھرا جائے گا۔ ’گرہ لکشمی اسکیم‘ کے تحت خواتین کو ہر ماہ 2 ہزار روپے دیئے جانے کا وعدہ بھی کانگریس لیڈر نے کیا، اور ساتھ ہی بی پی ایل فیملی کو ’اَنّ بھاگیہ اسکیم‘ کے تحت ہر ماہ 10 کلوگرام چاول مہیا کیے جانے کا وعدہ کیا۔انتخابی ریلی سے اپنے خطاب کے دوران راہل گاندھی نے کئی اہم ایشوز سے متعلق اپنی رائے لوگوں کے سامنے رکھی۔ انھوں نے کہا کہ درج فہرست ذات (ایس سی) ریزرویشن کو 15 فیصد سے 17 فیصد کیا جائے گا اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) ریزرویشن کو 3 فیصد سے بڑھا کر 7 فیصد کیا جائے گا۔ انتخابی تقریر میں راہل گاندھی نے مرکزی اور ریاستی دونوں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ملک صرف اڈانی کا نہیں ہے۔ یہ غریبوں اور کسانوں کا بھی ہے۔‘‘کرناٹک حکومت کو ملک کی سب سے بدعنوان حکومت بتاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ یہاں کوئی بھی کام کروانے کے لیے 40 فیصد کمیشن دینا پڑتا ہے۔ یہاں کے لوگ کمیشن خوری معاملے پر وزیر اعظم کو اکثر خط لکھتے ہیں، لیکن مودی جی جواب نہیں دیتے۔

Related posts

ملک بھر کے MEP دفاتر میں منایا گیا یوم جمہوریہ

www.samajnews.in

گجرات فسادات کی انٹری،’’بی جے پی نے 2002میں سکھایا سبق‘‘:امت شاہ

www.samajnews.in

مودی اور ان کی ایجنسیاں کانگریس اجلاس کو ناکام نہیں کرسکتی:بھوپیش بگھیل

www.samajnews.in