23.1 C
Delhi
جنوری 23, 2025
Samaj News

دہلی مائنارٹیز ویلفیئر فیڈریشن کے چیئرمین طارق صدیقی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ایوارڈ2023سے سرفراز

نئی دہلی، سماج نیوز: دہلی مائنارٹیز ویلفیئر فیڈریشن کے چیئرمین طارق صدیقی کو ان کی سیاسی اور سماجی کارناموں کے اعتراف میں فیس میڈیا کے زیر اہتمام کانسٹی ٹیوشن کلب منعقدہ پروگرام میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ایوارڈ2023سے نوازا گیا۔گروپ کے چیئر مین مشتاق انصاری نے انہیں اعزاز دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گروپ نے ملک کے تقریباً مختلف شعبوں میں قابل ستائش کام کرنے والے لوگوں کو اعزاز سے نوازا ہے، جن میں دہلی سے سیاسی اور سماجی طور پر لوگوں کی بہتری کے لیے کام کرنے والے لوگ ہیں۔

طارق صدیقی گذشتہ 25سالوں سے معاشرہ کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں اور غریبوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اس لئے ان کی خدمت میں ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔طارق صدیقی نے ڈاکٹرمشتاق انصاری اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیلا دکشت حکومت میں 15سال تک مختلف عہدوں پر فائز رہااور دہلی کے لوگوں کے لئے ان کی خدمات کا خاصہ تھا،

انہوں نے مجھے عزت بخشی اور آئین ہند کی تشکیل دینے والے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرپر ایک سیمینار کا انعقاد کیا اور مقررین نے آئین اور اس کی اہمیت اور ملک کی یکجہتی، سالمیت اور آئین ہند کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جن لوگوں نے خطاب کیا ان میں پدم شری جتیندر سنگھ شنٹی، سابق ایم ایل اے نصیب سنگھ، حسن احمد،درگاہ نظام الدین کے چیف کاشف نظامی،سروسماج راشٹریہ مہاسنگھ چیئر مین طاہر صدیقی،سیکریٹری محمد جاوید صدیقی،نیاز منصوری،راکیش پرجاپتی، کونسلر سمیر احمد ملک اور جاوید خان وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related posts

حج 2024: کیرالا کی خواتین سب سے بڑی تعداد میں بغیر محرم کے حج کریں گی

www.samajnews.in

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اسٹیڈیموں میں جیو کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ایئرٹیل سے دوگنی تیز

www.samajnews.in

حج: ایک عبادت، دعوت اور پیغام

www.samajnews.in