23.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

زمین مافیا حیدر آبادی سرکاری آفیسر خواجہ معین الدین کیخلاف کارروائی تیز، وزیر خزانہ نے ہیرا گروپ کی جائیداد سے قبضہ ہٹانے کیلئے ای ڈی کو لکھا خط

نئی دہلی، سماج نیوز: ( مطیع الرحمٰن عزیز) خواجہ معین الدین نامی حیدر آباد کا ایک سرکاری آفیسر جو پہلے حیدر آباد میں ٹریفک پولس انسپکٹر کے عہدے پر فائز تھا اور بدعنوانی کے تحت اس کو پولس اہلکار کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔ بعد میں تلنگانہ وقف کے معاملات کا عہدیدار بنا کر اس بدعنوان آفیسر کو اس کی دراندازی میں حوصلہ افزائی کا کام کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ہیرا جویلرس کے جبلی ہل علاقہ ایم ایل اے کالونی کے ایک بنگلہ پر خواجہ معین الدین نامی شخص نے جعلی دستاویز بنا کر غیر قانونی انداز میں اس پر رہائش اختیار کرلی ہے۔ اس بات کی جانکاری صحافی مطیع الرحمن عزیز نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اور انفارسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کوایک خط لکھ کر دیا تھا۔ جس کے تحت پرائم منسٹر دفتر نے اپنی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے چیف سکریٹری تلنگانہ کو تحریر بھیجا تھا اور کارروائی کرتے ہوئے جواب کا مطالبہ کیا تھا۔ اب وزیر خزانہ نے بھی خواجہ معین الدین نامی سرکاری اہلکار پر کارروائی کرتے ہوئے منسٹری آف مائناریٹی افیئرس اور ڈائرکٹوریٹ آف انفارسمنٹ (ای ڈی) کو خط بھیجا ہے اور کارروائی اور جواب دہی کے لئے زور دیا ہے۔ دوسری جانب ملی جانکاری کے مطابق پی ایم او کے کارروائی لیٹر پر کام کرتے ہوئے چیف سکریٹری تلنگانہ نے خواجہ معین الدین کو تلنگانہ وقف معاملات سے دست بردار کرنے کا مکمل خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ لیکن خواجہ معین الدین کے بدعنوانی میں ایسے کون لوگ شریک کار ہیں جو بے انتہا گناہگار ہونے کے باوجود خواجہ معین الدین نامی بدعنوان آفیسر کے خلاف فوری طور پر کارروائی ممکن نہیں ہو پارہی ہے ، بڑا سوال کھڑا ہوتا ہے۔

ان تمام باتوں کی معلومات ایک درخواست کے ذریعہ مرکزی حکومت کی ای ڈی، وزیر داخلہ ، وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کو بھیجی گئی تھی۔ جس کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعظم دفتر نے حکومت تلنگانہ چیف سکریٹری کو خط بھیجا تھا کہ اس بات کی جانکاری اور مکمل تفصیلات سے جلد از جلد مرکزی حکومت اور دیگر سرکاری دفاتر کو آگاہ کرایا جائے۔ ابھی پرائم منسٹر کے لیٹر پر کارروائی اپنے مرحلہ میں تھی کہ وزیر خزانہ نے بھی ای ڈی اور مائناریٹی منسٹری کو لکھ کر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حالانکہ ہیرا جویلرس کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے بھی ریاستی ای ڈی میں معاملہ درج کرایا ہے۔ لیکن وہاں پر ابھی تک کوئی خاص کارروائی ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ ڈھاک کے دو پات۔ کل ملا کر پتہ یہ چلتا ہے کہ غنڈہ صفت عناصر کے تمام سرکار دفاتر میں بیٹھے آفیسران کے ساتھ اگر مکمل تال میل نہیں ہیں تو اس طرح سے دن دہاڑے ریاست کی راجدھانی اور راجدھانی کے ماتھے پر قائم وہ بھی ای ڈی سرکاری بورڈ لگے ہونے کے باوجود کوئی در انداز زمین مافیا خواجہ معین الدین کی شکل میں کس طرح سے قبضہ جما کر مزے کی نیند سو سکتا ہے۔

کل ملا کر کارروائی کو آگے بڑھانے کی سمت پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے ، اور بدعنوان تلنگانہ وقف معاملے کے سرکاری آفیسر خواجہ معین الدین کے چہار سمت گھیرا تنگ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اب معاملے کو آگے بڑھاتے ہوئے درخواست گزار مطیع الرحمن عزیز کا یہ عہد وپیمان ہے کہ تلنگانہ حیدر آباد میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ اور اس کے بعد اس مقبوضہ بنگلے کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ کر معاملہ میڈیا ، عوام اور ملک بھر کے سرکار کی نظر میں لاتے ہوئے یہ سوال کیا جائے گا کہ آخر اس طرح کی قبضہ اور در اندازی و غنڈہ گردی ایک سرکاری آفیسر کی بھلا کب تک چلے گی۔ کیا خواجہ معین الدین تمام سرکاری و کورٹ کچہری اور قانون انتظامات کے معاملات سے اوپر اٹھ کر اپنی درانداز کا ڈھول پیٹتا رہے گا اور حکومت تلنگانہ اس کی مدد گار بنی رہے گی۔
درخواست گزار مطیع الرحمن عزیز کا اگلا ہدف یہ بھی ہوگا کہ صدر جمہوریہ، چیف جسٹس آف انڈیا ، پرائم منسٹر آف انڈیا سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کی توجہ اس طرف مبذول کرائی جائے۔ کہ آیا ہمارا ہندستان آزادی کے دن گزار چکا کیا؟ کیا ہمارے ملک میں انگریز طاقتیں پھر سے جنم لے کر ابھرنے لگی ہیں؟ کیا ہمارے بھارت میں عوام کواب خوف وہراس کی حالت میں زندگی بسر کرنا ہوگا؟ کیا کسی کو سرکاری طاقت حاصل ہو جانے کا مطلب یہ سمجھا جائے کہ وہ کبھی بھی کسی کی بھی زمین جائیداد اور مال وعزت سے کھلواڑ کر سکتا ہے؟ اگر ایسا نہیں ہے تو بھلا سرکاری جانچ ایجنسی کے بورڈ چسپاں ہونے کے باوجود ایک بدعنوان معمولی عہدے کا پولس اہلکار خواجہ معین الدین تلنگانہ وقف معاملات کا عہدیدار ہندستان بھر کی سرکاری طاقتوں یہاں تک کہ وزیر اعظم کے عہدے اور فرامین کو بھی سبوتاڑ کرتا پھرے گا۔

Related posts

روسی میزائل پولینڈ میں گرا، دو کی موت، الرٹ پر پولینڈ کی فوج

www.samajnews.in

کانگریس ’تپسویوں‘ کی پارٹی ہے، ہم ’ستیہ گرہی‘ ہیں، بی جے پی کی طرح ’ستا گرہی‘ نہیں: راہل گاندھی

www.samajnews.in

کانگریس کے ’کنگ‘ کھڑگے

www.samajnews.in