18.1 C
Delhi
جنوری 22, 2025
Samaj News

کرناٹک الیکشن میں پارٹی MEPپوری طاقت سے لڑرہی ہے:ڈاکٹر نوہیرا شیخ

سیاست سے غنڈہ گردی عناصر کا صفایا کریں گے: عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

نئی دہلی، سماج نیوز: (مطیع الرحمٰن عزیز) حالیہ دنوں میں ودھان سبھا الیکشن کرناٹک میں جاری و ساری ہے۔ جس میں عام پر طور پر ملک کی درجنوں پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں۔ اسی بیچ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں چلنے والی پارٹی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی” انصاف انسانیت کیلئے “کا نعرہ لئے میدان میں قسمت آزمائی کر رہی ہے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اپنے محنتی اور خلوص نیت رکھنے والے امیدواروں کے ساتھ میدان میں محنت و لگن سے پارٹی کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ سیاست کو گندی چیز کہا جانے لگا ہے۔ جب کہ یہ غلط ہے۔ مرض جسم کے کسی ایک حصے میں ہوتا ہے، علاج اسی مرض کی ہونی چاہئے۔ پوری مکمل جسامت کو سرے سے غلط اور بیمار کہہ دینا عقلمندی کا کام ہر گزنہیں ہے۔ اسی طرح سے سیاست میں آنے والے لوگوں کے غلط ہونے سے مکمل سیاست سے بائیکاٹ ہوجانا اور ملک کو غنڈہ عناصر اور جرائم پیشہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دینے کے مترادف ہے۔ عوام کو ایسے تمام غنڈہ شبیہ نیتاؤں کے خلاف برسر پیکار ہوتے ہوئے سیاست کی صفائی کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔ اپنے جرائم کو سیاست کے ذریعہ پشت پناہی دینے والوں کو، وقف جائیدادوں اور کمزوروں کی قیمتی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو اگر سیاست اور حکومت کے ایوانوں سے نکال کر باہر کا راستہ نہیں دکھائیں گے تو دھیرے دھیرے ملک کے نظام کا تانا بانا بکھر جائے گا اور ملک غنڈہ عناصر کے رحم و کرم پر آجائے گا۔ غریب ، لاچار عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہوگا۔ قانون ان غنڈوں کے ہاتھوں کا کھلونا بنتا جائے گا۔
عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ میرے پرانے امیدوار جنہوں نے 2018میںہماری پارٹی کے لئے کام کیا اور بعد میں آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی سے منسلک ہونے والے کارکنان کو مبارکبادی پیش کرتی ہوں۔ اور سب سے گزارش کرتی ہوں کہ اس بار پارٹی کے ووٹ پرسنٹیج کو بڑھاتے ہوئے پارٹی کو ملک بھر میں تقویت پہنچانے کے لئے کام کریں۔ پہلے بھی میں ایک بات کہا کرتی تھی اور آج بھی اسی بات کو دہراتی ہوں کہ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی ملک کی خدمت اور انصاف کے لئے، بچوں بزرگوں اور خواتین کے لئے کام کرے گی۔ یہ پارٹی خدمت خلق کے کام کو لے کر میدان میں اتری ہے۔ اور آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی سوچ ہے کہ پارٹی کے تمام لوگ تمام غنڈہ عناصر نیتاؤںں کو ہٹا کر اچھے لیڈران کو حکومتوں میں لانے کا کام کریں گے۔ تاکہ یہ عام لوگوں کے درمیان سے اٹھ کر آنے والے لوگ عوام کی آواز کو پارلیمنٹ سے لے کر ودھان سبھا اور راجیہ سبھا تک میں اٹھانے کا کام کریں گے۔

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ آل انڈیا مہیلا امپارمنٹ پارٹی ان تمام غلط ریت و رواجوں کو بھی توڑنے کے لئے آئی ہے کہ جو دیگر پارٹیوں نے امیدوار ٹکٹوں کو خرید و فروخت کرنے کے لئے بنائے ہیں۔ ہمارے یہاں کسی بھی طرح کے پیسوں کی لین دین قطعی حرام ہے۔ لہذا حالیہ الیکشن میں تمام امیدوار اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں جا کر محنت سے کام کریں اور خدمت کو مد نظر رکھتے ہوئے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے قدم کو مضبوطی فراہم کرنے کا کام کریں۔ ہماری پارٹی کسی کے ووٹ توڑنے اور جوڑنے کے لئے میدان میں نہیں آئی ہے، بلکہ ہماری پارٹی کا اہم پیغام ہے ملک سے نا انصافی کو ختم کیا جائے۔ لہذا اسی لئے ہماری پارٹی کا اہم سلوگن ہے ” انصاف انسانیت کے لئے “۔ آپ سب کو معلوم ہے کہ 2018میں الیکشن میں اترنے کے لئے جب ہم نے قدم بڑھایا تو کتنی تکالیف سے ہم سب کو دو چار ہنا پڑا۔ سازشوں کے بوجھ میرے اوپر توڑے گئے۔ تین سے لے کر چار سال تک بلکہ آج تک میں تمام پریشانیوں کو برداشت کر رہی ہوں۔ یہ اس بات کا اندازہ ہے کہ جب بھی ملک میں کسی طرح کی تبدیلی کسی کے ذریعہ آتی ہے تو آزادی کی بات کرنے والوں کے لئے آزمائش بھرے لمحات تو آتے ہی ہیں۔ لیکن مشکلوں کو دیکھ کر میدان سے بھاگ جانا ہمارے خوابوں خیالوں میں بھی نہیں ہے۔

Related posts

جمعیۃ اہل حدیث سدھارتھ نگر:ضلعی سطح کا فائنل سالانہ تعلیمی مظاہرہ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر

www.samajnews.in

امرت پال سنگھ گرفتار، آسام کے جیل کا بنا قیدی

www.samajnews.in

ورلڈ کپ 2023: ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو ہرایا، کوہلی کی شاندار سنچری

www.samajnews.in