Samaj News

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو گورنر جھارکھنڈ کے بدست ایوارڈ

مہاراشٹر کے فتح پور علاقے میں پانی پر کئے گئے کام کے عوض دیا گیا یہ اعزاز:مطیع الرحمٰن عزیز

نئی دہلی،سماج نیوز: ( مطیع الرحمٰن عزیز)آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے فتح پور مہاراشٹر میں الیکشن میں کامیابی کے بعد پانی پر کئے گئے کام کے تعلق سے دہلی میں منعقدہ پروگرام میں گورنر جھاکھنڈ جناب سی پی رادھا کرشنن۔ جناب دیا شنکر سنگھ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ منسٹر اتر پردیش۔ وریندر سنگھ ”مست“ ممبر آف پارلیمنٹ بلیا۔ سی این ایم ایس کی جانب سے کئے گئے انڈیا انٹر نیشنل سینٹر کے پروگرام میں شرکت کر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی کل ہند صدر و بانیہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو اعزاز سے نوازاگیا۔ ایوارڈ کو حاصل کرنے کے لئے مطیع الرحمن عزیز کار گزار صدر برائے اتر پردیش ایم ای پی کو منتخب کیا گیا۔ سی این ایم ایس اور عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اور پارٹی ہائی کمان کی اس قدر دانی اور اعتماد کے لئے مطیع الرحمن عزیز تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اتر پردیش کارگزاور صدر برائے مہیلا امپاورمنٹ پارٹی مطیع الرحمن عزیز نے اپنے جاری ایک بیان میں کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2022میں مہاراشٹر کے فتح پور علاقے میں آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے7پنچایتی امیدواروں کے کامیابی کے بعد وہاں کے مقامی لوگوں کی ایما پر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کل ہند صدر وبانیہ ایم ای پی سے گزارش کی تھی کہ علاقے کو پانی کی اشد قلت کا سامنا ہے۔ جس کے عوض عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے پانی کے بہترین ٹیوب ویل عوام کی خواہش کے 24 گھنٹے کے اندر لگا کر تاریخی راحت رسانی کا کام انجام دیا تھا۔ گزشتہ روز (سی این ایم ایس) سینٹر فار نریندر مودی اسٹڈیز کے بانی اور قائد جناب پروفیسر جسیم محمد نے انڈیا انڈیا نیشنل سینٹر لودھی روڈ پر ایک پروگرام کا انعقاد کرکے ملک بھر میں پانی پر بہترین خدمات انجام دینے والوں کو گورنر جھاکھنڈ جناب سی پی رادھا کرشنن۔ جناب دیا شنکر سنگھ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ منسٹر اتر پردیش۔ وریندر سنگھ ”مست“ ممبر آف پارلیمنٹ بلیا۔ کے ہاتھوں ایوارڈ سے تفویض کیا گیا۔ رمضان کے مہینے میں روزہ اور گرمی کی شدت کے سبب عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ شرکت سے مستغنی رہیں۔ جس کے سبب ایم ای پی کے فعال کارکن کی حیثیت سے مطیع الرحمن عزیز کو اس ایوارڈ کو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی طرف سے نائب مقرر کرکے حاصل کیا گیا۔

سابق وزیر اعظم چندر شیکھر جی کی 96 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کئے گئے (سی این ایم ایس) سینٹر فار نریندر مودی اسٹڈیز کے بانی اور قائد جناب جسیم محمد کے اس پروگرام میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ سابق وزیر اعظم چندر شیکھر جی کے کارہائے نمایاں کو یاد کرکے ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں جناب چندر شیکھر جی کے پانی پر کئے گئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے چھوڑے گئے کاموں کو مزید اور آگے لے جانے کیلئے بیداری مہم زور وشور سے شروع کرنے کی اپیل کی گئی۔ وہیں پر اس بات کا اعلان بھی کیا گیا کہ وزیر اعظم نے بھی ”سابق وزیر اعظم جناب چندر شیکھر جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ انہوں نے ہمارے ملک کے لیے بھر پور تعاون کیا ہے اور سیاسی میدان میں ان کا بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا تھا۔ انہوں نے پوری لگن کے ساتھ معاشرے کی خدمت کی اور غربت کو دور کرنے کے لیے کام کیا۔

کل ملا کر (سی این ایم ایس) سینٹر فار نریندر مودی اسٹڈیز کے بانی اور قائد جناب پروفیسر جسیم محمد نے انڈیا انڈیا نیشنل سینٹر لودھی روڈ پر ایک پروگرام میں گورنر جھار کھنڈ جناب سی پی رادھا کرشنن۔ جناب دیا شنکر سنگھ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ منسٹر اتر پردیش۔ وریندر سنگھ ”مست“ ممبر آف پارلیمنٹ بلیا۔ کی موجودگی میں ایک پروگرام کیا تھا۔ سی این ایم ایس کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی کل ہند صدر و بانیہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو اعزاز سے نوازا۔ ایوارڈ کو حاصل کرنے کے لئے مطیع الرحمن عزیز کارگزار صدر برائے اتر پردیش ایم ای پی کو منتخب کیا گیا۔سی این ایم ایس کے منعقدہ پروگرام میں خاص طور سے ملک میں پانی کی ہو رہی دن بدن قلت سے عوام کو بیدار کرنا مقصد تھا۔ جس سے آنے والی نسلیں اور کھیتیوں کو بنجر ہونے سے بچایا جائے۔ اس پروگرام میں مقررین کے خطاب لائق ستائش تھے۔ الگ الگ شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے پانی پر کئے گئے خطاب کو حکومت ہند کو سن کر اس پر کام کرنے کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ ورنہ واقعی میں وہ دن دور نہیں جب آنے والی دوسری تیسری نسلیں پانی کی قلت سے اس قدر دو چار ہوں گی جس کے سبب پانی پینے کے لائق مہیا ہو پانا بے حد دشوار ہوگا ۔ پانی کی قلت سے انسان تو انسان دنیا کی دوسری مخلوقات بھی خطرے میں دکھائی دے رہی ہیں۔

Related posts

سحر افشانے اسلام کیلئے فلمی دنیا کو کہا الوداع

www.samajnews.in

شاہ سلمان قوم کے حقیقی خادم ہیں: امام کعبہ

www.samajnews.in

لیو اِن رلیشن شپ میں رہنے کا خوفناک انجام ،محبوبہ کے35 ٹکڑے کرکے 18دن فریج میں رکھا

www.samajnews.in