ممتاز منزل،محلہ اپر کوٹ لونی میں تراویح میں قرآن کی تکمیل اور قاری محمد عرفان کا خطاب
لونی، سماج نیوز: ماہ رمضان المبارک میں شہر اور قرب و جوار کی مسا جد اور گھروں میں قرآن کریم کی تکمیل کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کے دن لونی کے محلہ اپر کوٹ میں محمد علی کے گھر ممتاز منزل میں بھی سولہویں روزہ کو نماز تراویح میں قرآن کریم مکمل کیا گیا۔ حافظ محمد آزاد نے قرآن سنایا اور حافظ محمد شاہد نے سامع کے فرا ئض انجام دیئے ۔ آخر میں قاری محمد عرفان اور امام مسجد چروڑی نے بعد نماز تراویح مسلمانوں میں تزکیہ نفس ، آپسی اتحاد ، فلسطین کے عوام کی حفاظت اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کی ساتھ ملک کی سلا متی اور امن و امان کے حوالے سے بیحد جا مع دعا کرائی۔ قاری محمد عرفان نے اپنے خطاب میں تقویٰ کے ساتھ زندگی گزارنے پر زوردیا اور غیبت جیسی برائی سے خود کو بچانے کیلئے توبہ استغفار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔نیزحاضرین مجلس کو غیبت سے بچنے کے خاص واعظ و تلقین کی۔
انہوں نے قصہ بیان کرتے وقت بتایا کہ کیسے ایک غیبت کرنے والے کی موجودگی کی وجہ سے پوری مجلس کی دعاء قبول نہیں کی گئی۔اس موقع پر محلہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ دعا یہ نشست میں حاجی شکیل ، ببلو ، محمد ارشد ،حاجی محمد رئیس، حاجی مہم اسماعیل، طاہر خان، دلنواز خان، دانش خان، محمد حارث ،مؤنس ، محمد شعیب ، راشد علی، صایم علی ،عظمت علی،ساجد حسین، طلحہ حسین اور ریان خا ن بھی شریک رہے ۔ قبل ازیں محمد علی اور راشد نے مہمانِ تقریب کے لئے افطار و طعام کا بھی پر تکلف اہتمام کیا۔ آخر میں محمد علی اور شرکاء نے حافظ شاہد اور حافظ آزاد کو مبارکباد دی۔