سبھی 7امیدواروں کو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا مبارکباد
نئی دہلی،سماج نیوز:مہاراشٹر کے مختلف جگہوں پر ہو رہے بلدیاتی الیکشن میں لاتور کے فتح پور قصبہ میں سبھی 7سیٹوں پر آل انڈیا مہیلا امپاور منٹ پارٹی کے امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔ سبھی کامیاب امیدواروں کو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ آغاز اب یہاں سے مسلسل جاری رہے گا اور حق کی بات اور سچائی کی آواز ملک بھر میں پھیلانے کیلئے ہمارے کارکنان ملک بھر کے گلی گلی اور محلے میں مستعدی سے کام کرتے رہیں گے۔ حق کی آواز اٹھانے والوں نے تاریخ میں یہ نہیں دیکھا کہ وہ کمزور ہیں یا غریب۔ اسی طرح سے مہیلاؤں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والے کارکنان محنت اور جستجو سے کامیابی سے ہمکنار کرتے رہیں گے۔اس بات کی جانکاری ایم ای پی کے کارگزار صدر برائے اتر پردیش مطیع الرحمٰن عزیز نے دی ہے۔ تفصیل کے مطابق اس جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے بتایا کہ آج ہمارے لئے خوشی کا دن شمار کیا جائے گا کہ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے امیدوار لاتور کے فتح پور میں کھڑے ہوئے اور کامیابی حاصل کی۔ 7وارڈ ممبر اور ایک سر پرپنچ کے جیت کیساتھ میں انہیں مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ میں امید کرتی ہوں اسی طرح مسلسل اپنی محنت اور لگن سے خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے اور بچوں کی تعلیم اور صحت کیلئے دن رات ایک کرکے کام کرتے رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کی صدر سنیتا دیدی کو بھی بہت بہت مبارکباد کہ انہوں نے بلا رکے اور بغیر کسی طرح سے خوف کھائے ہوئے کام کرتی رہیں ۔ آج یہ جیت ان کی محنتوں کی مرہون منت ہے۔ خواتین آگے آکر ملک کی خدمت میں حصہ لے رہی ہیں۔ آنے والے دنوں میں ایسے ہی آگے بڑھتے رہنے والوں کو ہم امیدوار بناکر میدان میں اتاریں گے چاہے وہ امیر ہوں یا غریب ، کسی بھی طرح سے کسی کی غریبی یا امیری ترقی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دی جائے گی۔