33.1 C
Delhi
جولائی 24, 2024
Samaj News

فیفا ورلڈ کپ: مراکش نے رقم کی تاریخ ،کروشیا نے حاصل کیا تیسرا مقام

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ2022 میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملے۔ اب آخری مقابلہ صرف فائنل کا بچا ہوا ہے جو کہ آج کھیلا جائے گا۔ وہیں تیسرے مقام حاصل کرنے کیلئے مراکش اور کروشیا کے مابین مقابلہ ہوا تو مراکش نے سب کا جیت لیا لیکن فتح کروشیا کو ملی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ کروشیا نے مسلاو اورسک کے فیصلہ کن گول کی بدولت مراکش کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے ہراکر 2022 کے فیفا عالمی کپ مقابلہ میں تیسرا مقام حاصل کر لیا ۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جوسکو گوارڈیول نے ساتویں منٹ میں کروشیا کا کھاتہ کھولا تاہم مراکش نے نویں منٹ میں اشرف داری کے گول سے میچ میں واپسی کی۔ اس کے بعد مسلاواورک نے 42ویں منٹ میں گول کرکے کروشیا کی فتح پر مہر ثبت کردی۔2018 فیفا عالمی کپ میں دوسرے مقام پر رہی کروشیا کی قومی ٹیم نے اس جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کے اس ایڈیشن میں تیسرا مقام حاصل کیا جبکہ مراکش کی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی۔

عالمی چیمپئن کا فیصلہ آج ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان ہونے والے خطابی میچ سے ہوگا۔مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہونے کے بعد کروشیا نے یہاں جارحانہ آغاز کرتے ہوئے برتری حاصل کرلی۔ جسے ساتویں منٹ میں ایوان پریسچ نے لوورو میجر کی فری کک کو ہیڈر سے مار کر گوارڈیول تک پہنچایا۔ کروشیا کی جانب سے ماسک پہن کر کھیلنے والے گوارڈیول نے گیند کو نیٹ میں داغ کر اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔کروشیا کی خوشی مختصر ثابت ہوئی کیونکہ دو منٹ بعد مراکش کو فری کِک ملی۔ داری نے فری کک سے حکیمی زییش کے کراس کو گول میں پہنچاکر اسکور کو 1-1 سے برابر کر دیا ۔ اس گول سے حاصل ہونے والے اعتماد سے مراکش نے پہلے ہاف میں مزید دو مواقع پیدا کیے لیکن افریقی ٹیم انہیں گول میں تبدیل نہ کر سکی۔ہاف ٹائم سے قبل کروشیا کو موقع ملا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یورپی ٹیم نے اپنی برتری کو دگنا کر دیا۔اورسیچ نے مراکشی باکس کے کنارے کھڑے ہو کر گیند کو گول کی طرف پھینکا جو ڈیفنس سے ہوتی ہوئی پول سے لگ کر نیٹ میں داخل ہو گئی۔پہلے ہاف میں پیچھے رہنے کے بعد مراکش دوسرے ہاف میں کروشیا پر کوئی دباؤ نہ بنا سکا۔ مراکش انجری ٹائم میں اپنا دوسرا گول زییش کے کراس سے کرنے کے قریب پہنچا لیکن گول کے قریب کھڑے یوسف النصری ہیڈر سے گیند کو نیٹ میں نہ پہنچا سکے۔مراکش کے کھلاڑی ریفری سے ناراض نظر آئے کیونکہ ان کی نظر میں مراکش کی ٹیم کو انجری ٹائم میں پینالٹی ملنی چاہئے تھی۔ کل کھیلے گئے میچ میں مراکش نے کروشیا کی ٹیم کو زیادہ پریشان نہیں کیا ۔واضح رہے کہ مراکش فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں چوتھامقام حاصل کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔

Related posts

نیپال کے10سرکردہ شخصیات کو عمرہ کی سعادت

www.samajnews.in

چاندپر لہرایا ترنگا، ہندوستان نے رقم کی تاریخ، جشن میں ڈوبا ملک

www.samajnews.in