31.8 C
Delhi
جولائی 12, 2025
Samaj News

دہلی فسادات میں باپ بیٹے نے جلادی تھی پڑوسی کی دکان، عدالت نے ٹھہرایا قصوروار

نئی دہلی، سماج نیوز: کڑکڑڈوما کی عدالت نے دہلی فسادات کے دوران ایک دکان کو آگ لگانے کے الزام میں دو لوگوں مٹھن سنگھ اور جانی کمار کو مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو تحویل میں لینے کا حکم دیا ہے۔ دونوں باپ بیٹا بتائے جا رہے ہیں۔ اب تک وہ کھجوری خاص علاقے میں دکان کو آگ لگانے کے معاملے میں ضمانت پر رہا تھے۔سماعت کے دوران حراست میں لینے کے حکم کے بعد پولس اہلکاروں نے ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔ امیر حسین نے کھجوری خاص تھانے میں شکایت کی تھی کہ 25 فروری 2020 کو فسادیوں کا ایک ہجوم گلی نمبر 29 میں داخل ہوا۔الزام لگایا گیا ہے کہ اس کے بعد ہجوم میں شامل لوگوں نے اس کی دکان میں توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی۔

Related posts

2024کا دنگل فتح کرنے کیلئے نتیش کمار پہنچے دہلی

www.samajnews.in

ثانیہ مرزا کا جذباتی پوسٹ، ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

www.samajnews.in

بزم ذکی کڈپہ ماہانہ مشاعرہ کا انعقاد

www.samajnews.in