بیدر، سماج نیوز(افسر علی نعیمی ندوی) بیدر کے دانی، سماجی کارکن اور کانگریس پارٹی کے قائدعبدالمنان سیٹھ نے بیدر کے مضافات میں واقع میلورکے گرین پلازا فنکشن ہال میں دعوتِ افطار کااہتمام کیا۔ اس موقع پر عبدالمنان سیٹھ پر دباؤ ڈالاگیاکہ وہ مئی کے ماہ میں ہونے جارہے اسمبلی انتخابات میں بطور ِ امیدوار حصہ لیں، چونکہ کانگریس پارٹی کی جانب سے رکن اسمبلی رحیم خان کوپانچویں مرتبہ کانگریس نے ٹکٹ دیاہے، اسلئے منان سیٹھ کو دوسری کسی پارٹی یا پھر آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیناچاہیے۔ایک نوجوان نے کہاکہ بید رکے سنجیدہ افراد چاہتے ہیں کہ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑیں ۔ موجودہ رکن اسمبلی سے لوگ نالاں ہیں۔ قومی ایشوز اور ملی معاملات پر رکن اسمبلی غائب رہتے ہیں۔ گذشتہ 5سال کے دوران انہوں نے ملت کامسئلہ حل نہیں کیا۔ وہ ملی مسائل میں آگے بڑھ کر حصہ نہیں لیتے ۔ چارفیصد ریزرویشن ختم کردیاگیالیکن اس کاانہیں پتہ نہیں ہے۔ حجاب کامسئلہ ہویاتین طلاق کے مسائل رکن اسمبلی رحیم خان کسی بھی مسئلہ پر اسمبلی میں آواز نہیں اٹھاتے ۔ عبدالمنان بولڈ قائد ہیں ان کوموقع دیاجاناچاہیے۔ یہ ہم نوجوانوں کا مطالبہ ہے۔ وسیم کرمانی نے بھی انہیں عوام کے درمیان رہنے والا چہرہ بتاتے ہوئے کہاکہ وہ میرے پڑوسی ہیں۔ رہبرورہنماہیں۔ سب کو لے کر چلتے ہیں۔انتخاب لڑنا سب کاجمہوری حق ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ وہ اگر ایم ایل اے منتخب ہوتے ہیں تو ایک اچھے ایم ایل اے ثابت ہوں گے۔ ایک اور عبدالحلیم نے کہاکہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے منان سیٹھ کو انتخاب لڑنا چاہیے۔ اس دفعہ منان سیٹھ کو موقع ملنا چاہیے۔ رحیم خان صاحب بہت کم ووٹوں پر سمٹ کررہ جائیں گے۔ عبدالمنان سیٹھ سے جب ان کی رائے معلوم کی گئی تو بتایاکہ میلور کے بھائیوں اور بہنوں نے مجھے گذشتہ 6ماہ کے دوران میراکافی ساتھ دیاہے ۔ ان کیلئے افطار کااہتمام کیاگیاتھا۔ میں ان کی محبت کیلئے ان کاممنون ہوں۔ رحیم خان رکن اسمبلی کے کرپشن لئے جانے سے متعلق سوال پر منان سیٹھ نے بتایاکہ کانگریس پارٹی میں کرپشن کیلئے جگہ نہیں ہے۔ ہمارے ایم ایل اے کا کرپشن میں ملوث ہونا انہیں پیچھے کردیتاہے۔ کانگریس ہائی کمان اس پر کیا ایکشن لے گی میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔ویسے لوگوں کاخیال ہے کہ عبدالمنان سیٹھ کانگریس ہی میں رہیں گے۔ اور رحیم خان رکن اسمبلی کے کانگریس پارٹی سے چوتھی دفعہ انتخاب لڑنے میں ساتھ دیں گے۔