29.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

ثانیہ-شعیب کی شادی اورعلیحدگی کی افواہوں تک کا سفر

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبر نے مداحوں کو بہت زیادہ افسردہ کر دیا ہے۔رواں سال پاکستان کی بڑی شوبز شخصیات کے درمیان طلاق کا معاملہ پیش آیا جسے سن کر صارفین پہلے ہی غمزدہ تھے کہ اب کھیلوں کے شعبوں سے وابستہ شعیب ثانیہ کی جوڑی کی طلاق نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔دونوں کھلاڑیوں کی شادی انتہائی دھوم دھام سے ہوئی تھی تاہم دونوں نے اب علیحدگی اختیار کرلی ہے۔دونوں کی ملاقات کب اور کیسے ہوئی تھی اس حوالے سے جانیں گے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی پہلی ملاقات آسٹریلیا میں ہوئی تھی جہاں دونوں ایک دوسرے پر دل ہار بیٹھے تھے۔پھر دونوں کا رشتہ دبئی میں طے ہوا، نکاح بھارت میں ہوا اور ولیمہ پاکستان میں ہوا۔جوڑے نے رہائش دبئی میں رکھی، پاک بھارت میڈيا نے شادی کی بھرپور کوریج کی، سیالکوٹ سے بارات لے کر شعیب ملک حیدر آباد دکن پہنچے تھے۔جب دونوں نے اپنی شادی کا اعلان کیا تو تنازعات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا۔شعیب ملک جب سال 2010 میں ثانیہ مرزا سے شادی کرنے کے لیے بھارت پہنچے تو ان کا استقبال اس الزام کے ساتھ کیا گیا کہ وہ پہلے ہی حیدر آباد، بھارت سے تعلق رکھنے والی عائشہ صدیقی نامی خاتون سے شادی کر چکے ہیں۔خاتون نے پاکستانی کرکٹر کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں پولیس میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ تاہم یہ بات حقیقت ثابت نہ ہوسکی۔30 اکتوبر 2018 کو یہ دونوں کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام اذہان رکھا۔ دونوں کھلاڑی شادی کے بعد بھی میدان میں کھیلتے نظر آئے۔ ایک دوسرے کے ساتھ انہوں نے کافی وقت گزارا۔ ثانیہ اکثر پاکستان آتی رہتیں اور شعیب ملک ان سے ملاقات کے لیے دبئی جاتے۔

Related posts

5بچوں کی قاتل ماں نے جرم کے 16 سال بعد اپنے لیے موت پسند کیا

www.samajnews.in

آزاد بھارت کے پہلے ووٹر شیام سرن نیگی کا انتقال

www.samajnews.in

سیاست کے سورما ’ملائم‘ چل بسے

www.samajnews.in