32.1 C
Delhi
ستمبر 9, 2024
Samaj News

بابر اعظم نے عالمی کرکٹ کے اڑائے ہوش،بنایا عالمی ریکارڈ، وراٹ کو چھوڑا پیچھے

نئی دہلی، سماج نیوز: پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ توڑ کر وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر نے ٹی 20-فارمیٹ میں تیز ترین 9000 رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ پاکستانی کپتان نے یہ کارنامہ 245 اننگز میں انجام دیا ہے۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ یونیورس باس کے نام سے مشہور کرس گیل کے نام تھا۔ جس نے 249 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی نے ٹی 20-فارمیٹ میں 9000 رنز مکمل کرنے کے لیے 271 اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 273 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔اس سے قبل بھی بابر تینوں فارمیٹس میں تیز ترین 10000 رنز بنانے والے ایشیا کے پہلے کرکٹر بن گئے تھے۔ اور اس معاملے میں انہوں نے وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ اب ایک بار پھر بابر نے وراٹ کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بتادیں کہ بابر اعظم نے یہ کارنامہ پاکستان سپر لیگ کے ایلیمینیٹر میچ کے دوران کیا۔ جب انہوں نے پشاور زلمی کی جانب سے 39 گیندوں پر 64 رنز کی کپتانی کی اننگز کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی 20-کرکٹ میں تیز ترین 9000 رنز مکمل کر لیے۔ بابر اعظم کی ٹیم نے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر ایلیمنیٹر 2 میں جگہ بنالی، جہاں اب اس کا مقابلہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں 17 مارچ کو لاہور قلندرز سے ہوگا۔ریکارڈ صرف ٹوٹنے کے لیے بنتے ہیں، لیکن جب ہندوستان اور پاکستان کے کھلاڑی ایک دوسرے کے ریکارڈ توڑتے ہیں تو شائقین کی دلچسپی دوسرے طرح کی ہوتی ہے۔

Related posts

سوئیڈن میں توہین قرآن کیخلاف عالم اسلام سراپا احتجاج

www.samajnews.in

مملکت سعودی عرب کی تاسیس کا دن تاریخ اسلام کا ایک عظیم دن

www.samajnews.in

دشمن بڑا شاطر ہے وہ قاتل بھی ہے اور فریادی بھی

www.samajnews.in