Samaj News

مشہور اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک کا 67 سال کی عمر میں انتقال

نئی دہلی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک کا جمعرات کی صبح دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے گروگرام کے فورٹس اسپتال میں موت ہو گئی ۔وہ 67سال کے تھے ۔ ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اداکار ستیش کوشک کا پوسٹ مارٹم ہو چکا ہے ۔ شروعاتی رپورٹ میں جسم پر کوئی چوٹ کے کوئی نشام نہیں ملے ہیں ۔ رپورٹس میں اداکار اور ڈائریکٹر کوشک کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتایا گیا ہے ۔ان کے قریبی دوست اور اداکار انوپم کھیر نے ٹویٹ کرکے اس افسوسناک خبر کی جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ موت اس دنیا کی آخری سچائی ہے۔ لیکن میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں زندہ رہتے ہوئے اپنے بہترین دوست ستیش کوشک کے بارے میں یہ لکھوں گا۔انوپم کھیر نے لکھا کہ 45 سال کی دوستی پر ایسا اچانک فل سٹاپ۔ آپ کے بغیر زندگی کبھی پہلے جیسی نہیں ہوگی ستیش! اوم شانتی۔ستیش کوشک 67 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ اپنے دوست کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انوپم کھیر نے لکھا کہ ستیش تمہارے بغیر زندگی پہلے جیسی نہیں ہوگی۔ستیش کوشک ایک مشہور بالی ووڈ اداکار، کامیڈین، اسکرپٹ رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر تھے۔وہ 13 اپریل 1956 کو ہریانہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بالی ووڈ میں بریک حاصل کرنے سے پہلے تھیٹر میں کام کیا۔ایک فلمی اداکار کے طور پر ستیش کوشک کو 1987 کی فلم مسٹر انڈیا سے پہچان ملی۔ اس کے بعد انہوں نے 1997 میں دیوانہ مستانہ میں پپو پیجر کا کردار ادا کیا۔ ستیش کوشک کو 1990 میں رام لکھن اور 1997 میں ساجن چلے سسرال کے لیے بہترین کامیڈین کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ مسٹر انوپم کھیر نے ستیش کوشک کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا’جانتا ہو ں موت ہی اس دنیا کاآخری سچ ہے ، پر یہ بات میں اپنے جیتے جی اپنے جگری دوست ستیش کوشک کے بارے میں لکھوں گا، یہ میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا‘۔ 45سال کی دوستی پر ایسے اچانک بریک لگ گیا۔ آپ کے بغیر زندگی پہلے کی طرح نہیں رہے گی ستیش۔مسٹر ستیش کوشک کی پیدائش 13اپریل 1656میں ہریانہ کے مہیندر گڑھ میں ہوئی تھی۔ وہ اداکار بننے کیلئے 9اگست 1979کو ممبئی آئے تھے ۔ انہوں نے سال 1983میں ریلیز فلم ‘جانے بھی دو یارو’ سے اداکاری کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے 100سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔مسٹر کوشک کو اداکاری میں مسٹر انڈیا فلم کلینڈر کردار سے پہچان ملی۔ انہوں نے مزاحیہ کے ساتھ ساتھ سنجیدہ کردار بھی ادا کئے ۔ انہیں سال 1990میں فلم ‘رام لکھن’ اور سال1997میں فلم ’ساجن چلے سسرال‘ کیلئے بہترین مراحیہ اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔انہوں نے سال 1993میں’روپ کی رانی چوروں کا راجا‘ فلم سے بطور ہدایت کار اپنی ہدایت کاری کی شروعات کی اور اس کے بعد 12سے زیادہ فلموں کی ہدایت کاری کی۔وزیر اعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ،وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی سمیت بالی ووڈ کے کئی ہستیوں نے ستیش کوشک کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

Related posts

مراٹھا ریزرویشن تحریک: ایک دن میں 9 لوگوں نے کی خودکشی، ابتک 26 خودکشیاں، حکومت لا سکتی ہے آرڈیننس

www.samajnews.in

فرضی خبروں کی شکار بن چکی حقیقت، لوگوں میں صبر و تحمل کا فقدان: چیف جسٹس

www.samajnews.in

آہ! محمد شمیم الرحمٰن صاحب

www.samajnews.in