Samaj News

شیخ جرجیس صاحب سراجی کو مبارکباد: مطیع الرحمٰن عزیز

نئی دہلی، سماج نیوز:شیخ جرجیس صاحب سراجی کو ضمانت اور رہائی کی بہت بہت مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ جن لوگوں سے عظیم خدمت لینا چاہتا ہے ان کو بڑے حوادث اور آزمائشوں سے گزارتا ہے۔ ٹھیک اسی طرح شیخ جرجیس صاحب سراجی کے ساتھ بھی معاملہ وقوع پذیر ہوا۔ حالیہ دنوں میں شیخ اپنی رہائی کو ہائی کورٹ سے چیلنج کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل سکے۔ سازشیں اہل توحید کے خلاف روز اول سے کی جاتی رہی ہیں۔ ہمارے اکابرین میں جناب مولانا ابولکلام آزاد رحمہ اللہ تعالیٰ کو اپنی زندگی کے ہر ہفتے کے پیچھے ایک دن جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنا پڑا۔ وجہ ان کے اعلیٰ مقاصد اور خدمات ہی تھیں۔
آج شیخ جرجیس صاحب کو ان کی رہائی اور منصب عظمی کی مبارکبادی دینے کے لئے فون کیا گیا تو الحمد للہ ان کی باتوں میں جوش وخروش کے ساتھ ساتھ اعلیٰ مقاصد کی للک بھی جھلک رہی تھی۔ بدنی کمزوری ان کی آواز سے جھلک رہی تھی، مگر بات چیت سے ایسا محسوس کیا گیا کہ آئندہ کام کرنے کے لئے ان کے دل میںحوصلے تھپیڑے مار رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شیخ جرجیس صاحب سراجی کو لمبی عمر اور صحت وعافیت عنایت فرمائے۔ دشمنوں کے شرور وفتن سے ان کی حفاظت فرمائے اور تادیر ان سے قوم وملت وملک کی خدمات لیتا رہے۔ آمین

Related posts

’یوم عرفہ‘ پر مکہ کی خواتین کی کعبہ شریف میں حاضری

www.samajnews.in

المصباح دعوتی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سرزمین مدرہوا کٹھیلا، ضلع سدھارتھ نگرمیں یک شبی دعوتی اجلاس عام کامیابی کیساتھ اختتام پذیر: عبدالقیوم رحمانی

www.samajnews.in

جامعہ ریاض العلوم دہلی میں 76واں جشن آزادی کی شاندار تقریب

www.samajnews.in