31.1 C
Delhi
مئی 24, 2025
Samaj News

دیگر پارٹیوں کو چھوڑ MEPمیں شمولیت کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا پیغام پہنچ رہا ہے: مطیع الرحمٰن عزیز

نئی دہلی، سماج نیوز:پیغام محبت و بھائی چارہ ، یکجہتی و یگانگت ، حب الوطنی اور فرض شناسی ، امن اور سلامتی کے ساتھ ہر ایک شخص کو برابری کے نظریہ سے دیکھنے کا پیغام عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کل ہند صدر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی ” انصاف انسانیت کے لئے “ نے چھوٹے پودے کی شکل میں لگایا تھا۔جو آج ملک کے کونے کونے میں پہنچ کر ملک کے عوام کو تحفات کی یقین دہانی کرا رہا ہے۔

اے آئی ایم ای پی میں تمام ملک بھر اور خاص طور سے کرناٹک، مہاراشٹر اور تلنگانہ سمیت دیگر پارٹیوں کے اراکین نے شمولیت اختیار کرنے شروع کردئے ہیں۔ جی ڈی ایس اور کانگریس پارٹی ، عام آدمی پارٹی اور سماجوادی پارٹی جیسے کئی سالوں سے زمین پر اپنا اثر ورسوخ دکھانے والے کارکنان عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں چلنے والی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو رہے ہیں۔ بنگلور میں جے ڈی ایس اور کانگریس ضلعی صدور نے اپنی پرانی پارٹی سے استعفی دیتے ہوئے ایم ای پی کی رکنیت اختیار کی۔ اسی طرح سے کرناٹک کے حسن ضلع سے محترمہ شوبھا کانگریس ضلع صدر نے اپنے عہدہ سے استعفی دے کر ایم ای پی کی رکنیت اختیار کی۔ تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں محترمہ ساجدہ سکندر کور کمیٹی ممبر کی سرکردگی میں بہوجن سماج پارٹی کی رکنیت چھوڑ کر کئی کارکنان ایم ای پی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو گئے۔ مہاراشٹر میں محترمہ سنیتا تاپسندریہ جی کی قیادت میں سریش تانگڑے اور ان کے سیکڑوںحمایتیوں نے اپنی پرانی پارٹی شیو سینا سے استعفی دیتے ہوئے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی رکنیت قبول کرلی۔ ان باتوں کی جانکاری مطیع الرحمن عزیز کارگزار صدر برائے اتر پردیش نے اپنے جاری ایک پریس ریلیز میں دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق کرناٹک میں ایک پریس کانفرنس جسے بنگلور پریس کلب میں منعقد کیا گیا تھا کے بعد آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی رکنیت اور دوسری پارٹیوں کو چھوڑ کر ایم ای پی میں شمولیت کی تعداد بڑی کثرت سے بڑھ گئی ہے۔ حاصل ہوئی معلومات کے مطابق اپنی سابقہ پارٹیوں سے درجنوں سیٹنگ ایم ایل ایز اپنی پرانی رکنیت چھوڑ کر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں آگے کا سیاسی سفر طے کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کل ملا کر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی موجودہ تحریکات میں بڑی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ آنے والے کرناٹک الیکشن میں ایم ای پی اپنی تمام سیٹوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکی ہے۔ اور ہونا بھی یہی تھا کیونکہ کرناٹک ہندستان کی وہ سرزمین ہے جہاں سے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنی پارٹی کے ساتھ سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا۔ اب ان جگہوں پر دوبارہ الیکشن کے وقت پارٹی پوری طاقت اور ہوشمندی کے ساتھ میدان میں اترے گی اور اپنے مداحوں اور کارکنان کے ذریعہ کامیابی کا سفر طے کرے گی۔ ہونا بھی یہی چاہئے تھا کیونکہ ملک بھر کے ہر خطہ اور ہر شہر اور ہر کونے میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اور ان کے فلاح و بہبود کے کاموں سے استفادہ پانے والے لوگ پائے جاتے ہیں۔ اس طرح سے جب سے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا ہے تب سے ان کے جاننے اور ماننے والے بڑے اشتیاق کے ساتھ ان کا انتظار کر رہے ہیں کہ ہم ہر حالت میں آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے لوگوں کا قدم مضبوط کریں گے۔

تلنگانہ کور کمیٹی ساجدہ سکندر نے محبوب نگر ضلع کا دورہ کرتے ہوئے رکنیت سازی کا ایک پروگرام منعقد کیا۔ جس میں کئی پارٹیوں اور خاص طور سے بہوجن سماج پارٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے ساجدہ سکندے کے سامنے پارٹی کی رکنیت قبول کی اور ساجدہ سکندر کے ساتھ ساتھ پارٹی اور اس کی سپریمو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے قدم کو مضبوط کرنے کا عہد کیا۔ ساجدہ سکندر نے بتایا کہ میں نے اس سے قبل محبوب نگر سے دو بار ایم ایل اے کا الیکشن فائٹ کیا ہے۔ جس کے سبب میرے کارکنان اور مجھ سے استفادہ کرنے والے لوگ جوق در جوق میرے ساتھ شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ سونے پر سہاگا کی مثال عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی خدمت خلق نے بھی ان کے کارکنان کو بہترین موقع میسر کیا ہے کہ وقت آنے پر ایک دوسرے کے مضبوطی کا سبب بنیں۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ چونکہ ساؤتھ بھارت کی آبائی باشندہ ہیں۔ جس کے سبب اس خطے میں ان کی خدمات کی کثرت بڑے پیمانے پر دیکھی گئی ہے۔ جس میں کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور مہاراشٹر سمیت مکمل بھارت اس بات کا گواہ ہے کہ جب موقع میسر ہوگا تو خلوص نیت سے بیسوں برس تک بلا غرض اور مقصد کے فلاح وبہبود کو مد رکھ کر کام کرنے والی خاتون عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے شانہ بشانہ چل کر ان کے قدموں کو مضبوطی فراہم کرائیں گے۔

Related posts

مطالعے کی عادت کیسے ڈالیں؟

www.samajnews.in

ٹی شرٹ پہننے کے سوال پر راہل کا جواب ’جب تک چل رہی ہے چلے گی‘

www.samajnews.in

اسلام امن کا مذہب ہے،دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں:اجیت ڈوبھال

www.samajnews.in