تمام حفاظ کو پرخلوص دعاؤں اور گراں قدر انعامات سے نوازا گیا: اسامہ منصور
تلسی پور، بلرامپور، سماج نیوز: مولانا محمد الیاس سلفی پرنسپل مدرسہ عبداللہ بن مسعود لتحفيظ القرآن الکريم نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، جروا روڈ،تلسی پور، بلرام پورکےزیر نگرانی سرگرم تعلیمی شعبہ مدرسہ عبداللہ بن مسعود لتحفيظ القرآن الکريم میں زیر تعلیم طلبہ کا سالانہ انجمن بتاریخ:2؍3؍23بروزسنیچربڑے تزک واحتشام کے ساتھ منعقد کیا گیا جس میں شعبہ تحفیظ کےطلبہ بڑے ذوق و شوق کے ساتھ شریک ہوئے، اہم واصلاحی موضوعات پر دل پذیرتقریریں پیش کرنے کے علاوہ حمدونعت اور سبق آموز مکالمے پیش کرکے سامعین سے خوب داد تحسین حاصل کئے، اس مجلس کی صدارت مولانا وصی اللہ مدنی ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر،یوپی اورفریضہ نظامت مولانا محمد ابراہیم سنابلی نے نبھائی، متعلم فرحان احمد کی تلاوت سے مجلس کا آغاز ہوا،محمدصابر نے حمدباری اور معراج عالم نے نعت نبی گنگنایا،شعبہ حفظ کے طلبہ کی تقاریر کے بعد، حافظ نسیم ارشد بلرام پوری نےاپنی مترنم آواز میں ایک نظم پیش کی، بعدازاں مولانا محمد الیاس سلفی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جس میں سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی کی تاسیس اور شعبہ تحفیظ کے ابتدائی مراحل سے لے کر دستار بندی کی تلخ و شیریں داستان کی منظر کشی کرتے ہوئے شیخ منصور احمد مدنی کی شبانہ روز کاوشوں اور حسین خوابوں کو خراج عقیدت پیش کی نیز سلام ایجوکیشنل کے موجودہ ڈائکریٹر عزیزم اسامہ کے عزم و حوصلوں کا ذکرتے ہوئے دعائیں دیں،اس کے بعد جامعہ خدیجہ الکبریٰ کے مفتی وشیخ الحدیث مولانا مطیع اللہ مدنی کا فضائل قرآن کے موضوع پر بصیرت افروز خصوصی اور کلیدی خطاب ہوا،انھوں نے کہا کہ قرآن کریم سے اپنا رشتہ جوڑواور اس کے جملہ حقوق ادا کرو اس کے بعدگیارہ خوش نصیب طلبہ جھنوں نے مکمل قران کریم کو اپنے سینوں میں معمور کرکے اپنے والدین، خویش واقارب اور سلام ایجوکیشنل کے ذمہ داروں اور اساتذہ کرام کو مسرور کردیا،معزز علماء کرام کے ہاتھوں ان کے سروں پردستار حفظ باندھا گیا، ان خوش بخت طلبہ کے اسماء یہ ہیں:
معراج عالم، معاذ احمد، سلمان احمد، ابوطالب، محفوظ عالم، عبدالقدیر، محمد احمد، محمد فیصل، مجیب الرحمان، سعدذکی، محمدیاسر
وقت کی قلت کے پیش نظر انتہائی اختصار کے ساتھ مولانا زبیر احمدمدنی ناظم جمعیت اہلِ حدیث ضلع بلرام پور، مولانا سعود اختر سلفی، خطیب جامع مسجد، جامعہ سراج العلوم السلفیہ، جھنڈا نگر، نیپال اور مولانا عبیدالرحمن سلفی نے اپنے گراں قدر تاثرات اور تجاویز پیش کئے،سوسائٹی کی عمدہ کارکردگی کو سراہا اور ہرممکن تعاون پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی، آخر میں صدر مجلس مولانا وصی اللہ مدنی نے اپنا مختصر مگر وقیع صدارتی خطاب پیش کیا جس میں انہوں نے ارمغان تشکر وامتنان کے علاوہ طلبہ کو محنت سے علم حاصل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ زیادتی علم کی خاطر مستند کتابوں اور باکردار علماء سے اپنارشتہ استوار رکھنے کے ساتھ موبائل سے خود کودور رکھیں نیز اقامت صلوۃ کا خصوصی اہتمام کریں، سلام ایجوکیشنل کے روح رواں شیخ منصور احمد مدنی ریاض سے آن لائن پروگرام دیکھ رہے تھے، شکران نعمت کے طور پرانھوں نے کہا کہ ہمارا یہ پروگرام اپنے مقصد میں کامیاب تھا، اس کامیابی کے پیچھے اللہ کے فضل خاص کے بعد ہمارے مخلص احباب اور بزرگوں کی پرخلوص دعائیں شامل حال رہیں، ہمارے تمام خصوصی مدعوئین اور شعبہ تحفیظ کے طلبہ کے سرپرست حضرات آخری وقت تک زینت مجلس بنےرہے، پردہ نشین خواتین کی خاصی تعدا بھی شامل تھی-تمام حاضرین نے مولانا منصور احمد مدنی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیااللہ سوسائٹی کے تمام منتظمین اور معاونین کو شاد و آباد اور سدا سلامت رکھے۔ آمین