27.1 C
Delhi
اکتوبر 14, 2024
Samaj News

مدرسہ رئیس العلوم پرسیا ،اٹوا کے طلبہ وطالبات کی سالانہ انجمن بحسن وخوبی اختتام پذیر

اٹوا، سدھارتھ نگر، سماج نیوز: مدرسہ رئیس العلوم پرسیا ایک قدیم مدرسہ ومکتب کے طور پر گزشتہ کئی دہائیوں سے دینی خدمات انجام دے رہا ہے جہاں درجہ پنچم تک کی تعلیم کا بہترین نظم ہے۔ دین کا یہ پودا گاؤں کے ہی ایک خدا دوست ہر دلعزیز شخصیت جناب سیٹھ رئیس صاحب نے لگایا جس کی آبیاری اور نگہداشت حافظ صفی الرحمن فرقانی اور ان کے جملہ خیر خواہان کی مدد وتعاون سے الحمد للہ آج یہ پودا ایک شجر با ثمر ہو رہا ہے جس کی ادنی جھلک بچوں اور بچیوں کی سالانہ انجمن کے موقع پر دیکھنے کو ملی اس سالانہ انجمن کو لےکرطلبہ میں زبردست جوش وخروش کا ماحول دیکھا گیا… متنوع قسم کے مذہبی وثقافتی پروگرام قرآن وحدیث کی روشنی میں پیش کئے گئے تلاوت ،حمد و نعت اور تقاریر سے گاؤں کی فضا معطر ومعمور ہوئی۔ انجمن کا آغاز، ابو حمدان خان کی تلاوت قرآن سے ہوا بعدہ محمد عفان نے حمد پاک پیش کیا اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا نذرانہ عقیدت حسن آرا نے پیش کیا چونکہ سامعین وسامعات اچھی تعداد تھی جو اپنے بچوں اور بچیوں کی ہمت افزائی کررہے تھے جو گاؤں کے مکتب میں زیر تعلیم ہیں یقینا قابل مبارکباد ہیں ایسے والدین جن کے بچے دین سے جڑے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ مدرسہ رئیس العلوم پرسیا کے ناظم وذمہ داران بالخصوص قاری صفی الرحمن فرقانی صاحب بھی قابل تحسین ہیں جن کی جد وجہد کا نتیجہ ہے کہ اس سالانہ انجمن کے موقع پر بچوں نے نہایت بے باکی سے تقاریر ،نظمیں،اور ڈرامے پیش کیےجن طلباء وطالبات نے انجمن میں شریک ہوئے ان کے نام درج ذیل ہے۔ حسن آرا، عشرت، الفیہ، مریم، اسراء، الکفا،ماریہ،تسمیہ،عنیزہ پروین،عایشہ،اور ان کے علاوہ بچوں میں ساحل ،ریحان،فہد،اشرفان سب نے تقاریر و نظمیں پیش کیا اور دو طالب علم ممتاز اور جلال الدین نے بہت بہترین ڈرامہ بعنوان:’’علم کی فضیلت اور جہالت کی نحوست‘‘ پیش کیا جس کو سامعین وناظرین نے خوب سراہا ۔

اس پروگرام کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ بچوں کی انجمن بھی تھی اور مہمان خطباء کرام کی وجہ سے یہ اجلاس عام بھی تھا اس میں کثرت سے علماء کرام عوام وخواص کی ایک اچھی تعداد موجود تھی اس پروگرام کی صدارت شیخ عزیر احمد سلفی نے ادا کی اور نظامت کا فریضہ معین الدین سلفی نے انجام دیا کلام اختر سنابلی حافظ تنزیل الرحمن حجازی وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کیا حافظ صفی الرحمن فرقانی نے جہاں سب کا والہانہ استقبال کیا وہیں پروگرام کے اختتام پر آپ کے کلمات تشکر وامتنان اور ودعائیہ کلمات کے ذریعہ اس انجمن کا اختتام ہوا۔

Related posts

جیت کے رتھ پر سوار ٹیم انڈیا، لگاتار آٹھویں جیت کیساتھ ساؤتھ افریقہ کو 243رنز سے دی شکست

www.samajnews.in

ہم جنس پرستی ایک ’دماغی نقص‘ ہے: قطری وزیر

www.samajnews.in

مدرسہ مریم لتعلیم البنات (ارریہ ،بہار) میں اجلاس عام آج

www.samajnews.in